کیا کافر سے علم حاصل کرنا چاہیے؟
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی فرماتے ہیں کہ علم اگر کسی کافر ملک سے بھی ملے تو انسان کو حاصل کرنا چاہیے علم ایک لامحدود حقیقت ہے اور اگر کوئی شخص زندگی بھرعلم حاصل کرتا رہے پھر بھی وہ مکمل طور پر علم حاصل نہیں کرسکتا اسی لئے انسان کو زندگی بھر علم حاصل کرنا چاہیے اس کا مطلب ہے کہ ہم سب کو ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو تعلیم کی ضرورت ہےانسان کبھی بھی علم سے بے نیاز نہیں ہوسکتا جو شخص علم کے ذریعے اپنی تعمیر کرنا چاہتا ہے تو اسے یہ کبھی نہیں سوچنا چاہے کہ علم اب کافی ہے