امام خمینی(رح) رضا کار فوج کی اہمیت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
اسلامی تحریک کے راہنما امام خمینی(رح) رضا کار فورس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ رضاکار فورس حضرت موسی علیہ السلام کے دور میں بھی تھی اس وقت بھی بنی اسرائیل کی قوم نے حضرت موسی علیہ السلام کے حکم پر فرعون کے ظلم کے مقابلے میں قیام کیا تھا اس کے علاوہ مکہ میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دعوت پر لوگوں نے ننگے پاوں چل کر بت پرستوں کے خلاف ایک تحریک چلائی تھی جب کہ ائمہ اطھار علیھم السلام نے بھی اپنے دور میں لوگوں کے سیاسی مسائل کو حل کرنے کے لئے رضا کار فورس تشکیل دی تھی۔