امام خمینی(رح)

امریکی عوام کے بارے میں امام خمینی کے نظریہ کیا تھا؟

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی حکومت سے امریکی عوام کا حساب الگ کرنا چاہیے،

امریکی عوام کے بارے میں امام خمینی کے نظریہ کیا تھا؟

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی حکومت سے امریکی عوام کا حساب الگ کرنا چاہیے، ہم کسی بھی طرح امریکی عوام کے مخالف نہیں ہیں۔ یہ مسٹر کارٹر ہیں جو اعصابی جنگ کے ذریعے اس بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں جو فوجی مداخلت کا باعث بن سکتی ہے جب کہ ہم نے کبھی بھی امریکی عوام کی تذلیل نہیں کی یہ مسٹر کارٹر ہے جس نے ہمارے اور ہماری قوم کو لوٹنے والے دشمن کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور دنیا کے سامنے حقیقت کے بر عکس بیان دے رہے ہیں جب کہ ہمارے جوانوں نے دنیا کے سامنے حقیقت سامنے لانے کے لئے جاسوسوں کو اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے لیکن ہمارا مقصد ہر گز امریکی عوام کے جذبات اور احساسات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے۔

ای میل کریں