سوال: نائب کے شروط کیا ہیں؟
جواب: نائب میں چند باتوں کا ہونا شرط ہے: ۱۔ احتیاط کی بناپر بالغ ہونا اور اس شرط میں حج استیجاری (پیسے کے عوض حج کرنا ) اورحج تبری (بغیر معاوضہ لئے حج کرنا) کے درمیان کوئی فرق نہیں چاہے ولی کی اجازت ہویانہ ہو۔مستحب حج میں نابالغ کی نیابت کے صحیح ہونے میں تامل ہے ۔ ۲۔ عقل ، پس دیوانے کانائب بننا صحیح نہیں ہے اگرچہ وہ دیوانگی کے زمانے میں ادواری ہی کیوں نہ ہو ۔ بے وقوف شخص کے نائب بننے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ ۳۔ ایمان ۴۔ اس کے عمل انجام دینے میں یقین واطمینا ن حاصل ہونالیکن جب یہ اطمینان حاصل ہوجائے توپھر عمل کے صحیح طور پر انجام پانے کایقین حاصل کرنا ضروری نہیں ہے ۔لہذا جب یقین ہوجائے کہ وہ حج انجام دے گامگر شک اس میں ہوکہ صحیح ادا کرے گایا نہیں تونائب بنانا صحیح ہے اگرچہ بنابر ظاہریہ شک عمل سے پہلے ہی کیوں نہ ہو لیکن اس صورت میں احتیاط یہ ہے کہ اس کے صحیح انجام پانے کا اطمینان ضروری ہو۔۵۔ نائب کاحج کے احکام اورافعال کاجاننا ،چاہے وہ عمل انجام دیتے وقت کسی جاننے والے کے بتانے سے جانے ۔ ۶۔ اس سال نائب کے ذمہ کسی واجبی حج کانہ ہونا ۔۷۔ نائب کے بعض اعمال کوانجام دینے سے معذور نہ ہونااورایسے معذور شخص کے تبرعاً انجا م دینے پر اکتفاء کرنے میں اشکال ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 91