11 فروری 1979 کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی(رح) کے پیغام میں اس بات کا ذکر ہوا ہے کہ ابھی ہمارے اس انقلاب کو دشمن پر مکمل کامیابی نہیں ملی ہے دشمن کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں وہ انقلاب کے خلاف ہرحربے کو استعمال کر سکتا ہے دشمن اس انقلاب کے خلاف سازش کرنے کے لئے کمین لگاے ہوے ہے ہمیں ہوشیاری سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا اسلامی حکومت کی کامیابی اسلامی قوانین کی پیروی میں ہے ہمیں اس انقلاب کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی اس جد و جہدکو اسی طرح جاری رکھنا ہو گا ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی کی نشانی ہے۔
منگل, فروری 11, 2020 03:38
اسلامی انقلاب کی کامیابی کو چالیس سال گزر چکے ہیں یہ ایک ایسا انقلاب تھا جس کی ماہیت اسلامی تھی دنیا میں اس انقلاب کی مثال نہیں ملتی اس انقلاب کی خاص بات یہ تھی کہ اس انقلاب میں جس طرح مردوں نے اہم کردار ادا کیا تھا اسی طرح عورتوں نے بھی اس انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن انقلاب کی کامیابی میں عورتوں کے کردار کو بہت کم بیان کیا گیا ہے جبکہ عروتوں کا کردار بھی اگر مردوں سے زیادہ نہیں تھا تو ان سے کم بھی نہیں تھا حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں شاہ نے عورتوں اور علماء پر بہت ظلم کئے ہیں ان دو گروہوں پر شاہ کے زمانے میں دوسروں سے زیادہ ظلم ہوا ہے۔
پير, فروری 10, 2020 11:39
درود و سلام ہو سربازان امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف پر جیسا کہ آپ نے کہا کہ ابھی طا غوت کی خدمت کر رہے تھے جس نے ہمارا کچھ نابود کر دیا وہ ایسا طاغوت تھا جس نے ہمارے ایرانی قوم کے خزانوں کو خالی کر دیا وہ ایسا ظالم تھا جس نے ہم سب کو اغیار کا غلام بنا رکھا تھا لیکن الحمد للہ آج آپ امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں ہیں آج آپ قرآن کریم کی خدمت میں جو تمام بشریت کی سعادت کا ذریعہ ہے جو بھی قرآن کریم کی پناہ میں رہے گا وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہے قرآن ہر انسان کو آزادی اور استقلال کا درس دیتا ہے ہم سب قرآن کے احکام اور اسلامی قوانین کے پیرو کار ہیں ہم سب علماء آپ کے شکر گزار ہیں۔
هفته, فروری 08, 2020 02:00
ایرانی قوم نے ایک ایسے شخص کو سرنگون کیا ہے جس کو دنیا کی سپر طاقتوں کی حمایت حاصل تھی
بدھ, فروری 05, 2020 08:51
پير, جنوری 27, 2020 10:11
صدر اسلام سے لے کر آج تک مذہب تشیع مزاحمتی گروہوں کے لئے ایک نمونہ عمل رہا ہے مذہب تشیع نے ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے شعیہ حکام نے کبھی کسی پر ظلم نہیں کیا مذہب تشیع کے عقائد کی بنیاد پر بننے والی حکومتوں نے نہ کبھی ظلم کیا اور نہ ہی کبھی ظلم سہا ہے اگر حکومت اسلامی قوانین کے مطابق بنے اور اس کے چلانے والے شیعہ ہوں تو ایسی حکومت میں کسی کے حقوق پائمال نہیں ہوں گے مذہب تشیع میں ہر انسان کو آزادی حاصل ہے اہل بیت علیھم السلام کے ماننے والے اپنے دشمنوں سے بھی بہترین اخلاق سے پیش آتے ہیں ہمارا مذہب ہمیں دوسروں کا احترام کرنا سیکھاتا ہے ہمیں اچھے اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔
اتوار, جنوری 26, 2020 11:41
دوسرے ممالک میں ایران کے سفارتخانے اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے ہیں ہمارے سفارتخانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے مطابق ہونا چاہیے اگر ہمارا کوئی سفارتخانہ اسلامی جمہویہ ایران کے مطابق نہ ہو تو ایسے سفارتخانے کے ہونے سے نہ ہونا بہتر ہے کیوں یہ سفارتخانے اسلامی جمہوریہ ایران کا آئینہ ہیں اگر ان کا عمل اسلامی قوانین کے خلاف ہو گا تو اسلامی جمہوریہ ایران کو ان کے وجود سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گا۔
هفته, جنوری 18, 2020 03:49
امام خمینی (رہ) ابتدا سے ہی اور بالخصوص انقلاب اسلامی کے سلسلہ میں کوشش کے دوران ہمیشہ واضح اور صریح طور پر اسلامی قوانین کی رعائت پر تاکید کرتے تھے حجاب کے بارے میں انہوں نے اپنی گفتگو کے دروان اشارہ کیا ہے اور اس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ حجاب کے بارے میں زبردستی کے قائل نہیں ہیں۔
منگل, جنوری 07, 2020 02:30