انسان کو زندگی میں مشکلات سے مایوس اور نا امید نہیں ہونا چاہئے

انسان کو زندگی میں مشکلات سے مایوس اور نا امید نہیں ہونا چاہئے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پندرہ شعبان المعظم منجی عالم بشریت حضرت مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب میں حضرت ولی عصر کے یوم ولادت باسعادت کی سب کو مبارکباد پیش کی-

جمعرات, اپریل 09, 2020 03:39

مزید
عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مکتب میں سب سے نمایاں اور برجستہ خصوصیت آپؑ کے بے مثال عرفان میں پوشیدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں خداوندِمتعال کی معرفت ایک مخصوص معرفت ہے۔ آپؑ، خدا کی معرفت کے بحر بیکراں میں غرق تھے۔ حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کا عرفانی پہلو آپؑ کی پرسوز و پرخلوص دعاؤں کے درمیان موجیں مار رہا ہے اور مکمل طور پر واضح ہے خاص طور پر امامؑ سے منقولہ دعائے عرفہ آپؑ کے اوجِ عرفان کی حکایت کرتی ہے۔ دعائے عرفہ میں امام علیہ السلام کی مناجات کا ایک نہایت خوبصورت جملہ حسب ذیل ہے: متیٰ غِبتَ حتّی تحتاج الیٰ دلیل یدلّ علیک؟ ومتیٰ بعُدت حتّی تکون الآثار ھی الّتی توصل الیک عَمیت عین لاتراک علیھا رقیباً و خسرت صفقۃ عبد لم تجعل لہ من حبّک نصیباً۔ اے خدا! تو کس وقت غائب اور نظروں سے اوجھل ہوا تاکہ تجھ پہ دلالت کرنے کے لئے کسی دلیل و برہان کی ضرورت پڑے جو تیری جانب رہنمائی کرے، تو ہم لوگوں سے کب دور ہوا تا کہ آثار و مخلوقات ہمیں تیرے نزدیک کریں۔ وہ آنکھ اندھی ہوجائے جو تجھے اپنا محافظ نہ سمجھے اور وہ بندہ بہت نقصان میں ہے جس کے لئے تو نے اپنی دوستی میں سے کچھ حصہ اور فائدہ قرار نہ دیا ہو۔

هفته, مارچ 28, 2020 10:28

مزید
اسلامی ممالک کو مل کر مشترکہ دشمن کو مقابلہ کرنا ہوگا:رہبر انقلاب

اسلامی ممالک کو مل کر مشترکہ دشمن کو مقابلہ کرنا ہوگا:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب میں اسرائیل کو جعلی صیہونی حکومت قرار دیا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ فلسطین میں اس سرزمین کے اصلی باشندوں کی، چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا یہودی ہوں، منتخب حکومت قائم ہونی چاہئے۔

بدھ, مارچ 18, 2020 03:02

مزید
شہید اور شہادت امام خمینی (رہ) کی عرفانی نگاہ میں

شہید اور شہادت امام خمینی (رہ) کی عرفانی نگاہ میں

امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں شہادت کا اصلی اور بنیادی جوہر خدا سے عشق ہے لہذا لقاء اللہ کے شوق و اشتیاق سے ہٹ کر کوئی اور چیز نہیں ہے۔ محبوب حقیقی سے عشق و محبت تمام چیزوں کو مٹا دیتی ہے اس سلسلہ میں امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں: تمام مشکلات کا حل عشق الہی ہے، رضاکار و فدائی افراد ایثار و خلوص اور خداوندمتعال کی ذات مقدس سے عشق و محبت کا مصداق کامل ہیں، اور شہداء شہدِ شہادت نوش کرنے والے حقیقی محبّ ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عشق الہی اور راہ معشوق میں شہید ہونے کے درمیان کیسا رابطہ ہے؟ روایات میں لفظ عشق تین بار ذکر ہوا ہے: ایک مرتبہ اس روایت " أفضلُ الناسِ مَن عَشِقَ العِباده فعانَقَها، میں ذکر ہوا ہے۔ دوسرے مقام پر سرزمین کربلا سے گزرتے وقت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زبانی بیان ہوا ہے کہ آپ علیہ السلام کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور اس سرزمین کے بارے میں آپؑ نے فرمایا: قُتِلَ فیها مِائَتَا نبی و مِائَتَا سِبْطٍ کُلُّهم شُهداءُ و مُناخُ رِکابٍ و مَصارِعُ عُشّاقٍ شُهداءَ " اور تیسرے مقام پر مشہور و معروف حدیث قدسی میں ذکر ہوا ہے: من طلبنی وجدنی من وجدنی عرفنی و من عرفنی احبنی و من احبنی عشقنی و من عشقنی عشقته و من عشقته قتلته و من قتلته فعلی دیته و من علی دیته فأنا دیته "۔ مذکورہ حدیث میں حسب ذیل عشق الہی اور سیر و سلوک کے عرفانی مراحل کو بیان کیا گیا ہے: طلب و تڑ

بدھ, مارچ 11, 2020 11:53

مزید
کیا نہیں جانتے کہ اللہ دیکھ رہا ہے

کیا نہیں جانتے کہ اللہ دیکھ رہا ہے

کیا نہیں جانتے کہ اللہ دیکھ رہا ہے

پير, مارچ 09, 2020 02:50

مزید
حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا شیعوں کی پناہ گاہ ہے

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا شیعوں کی پناہ گاہ ہے

امام خمینی(رح) قم میں پابندی کے ساتھ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں حاضر ہو کر زیارت اور دعا پڑھتے تھے حتی کہ جس دوران امام(رہ) سلماسی مسجد میں درس تھے اس دوران بھی پابندی سے حضرت معصومہ سلام علیھا کی زیارت سے مشرف ہوتے تھے اور وہاں بیٹھ کر اپنے رب سے راز و نیاز کرتے تھے اگر امام (رہ) کو ملک بدر نہ کیا جاتا تو وہ قم میں ہی رہتے آپ ہمیشہ فرماتے تھے کہ قم ہی میرا اصلی گھر ہے امام (رہ) کبھی تہران میں وطن کے قصد سے نہیں رہے بلکہ آپ نے ہمیشہ قم ہی کو اپنا وطن مانا ہے قم سے آپ کی محبت کی اصلی وجہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کا حرم تھا۔

جمعرات, فروری 27, 2020 04:10

مزید
امام خمینی (رہ) کی افکار میں پارلیمنٹ الیکشن اور امیدوار

امام خمینی (رہ) کی افکار میں پارلیمنٹ الیکشن اور امیدوار

حضرت امام خمینی (رہ) اپنے سیاسی ۔ الہی وصیت نامہ میں ووٹنگ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اس کی ضرورت، اہمیت اور اپنے نمائندوں کے انتخاب کے سلسلہ میں کچھ بنیادی اور اصلی نکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان پر تاکید کرتے ہیں کیونکہ امام خمینی (رہ) اسلامی پارلیمنٹ کو اس گروہ کے خون کا نتیجہ سمجھتے ہیں جس نے اسلام کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا اسلامی پارلیمنٹ عوام الناس کی اللہ اکبر صداؤں کا نتیجہ ہے اسی وجہ سے امام خمینی (رہ) اسے ایرانی قوم کی زحمات سے تعبیر کرتے ہیں کیونکہ ملک کے تمام مسائل کسی نہ کسی طریقہ سے اس سے وابستہ ہیں لہذا امام (رہ) اسلامی پارلیمنٹ ممبران کو مخاطب قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں: اے محترم نمائندو تم ایک ووٹ کے ذریعہ لوگوں کے خدمت گزار بن سکتے ہو۔ ۔ ۔ نیز اسلام اور اپنے ملک سے بہت بڑے خطرہ کو دور کر سکتے ہو۔

منگل, فروری 18, 2020 12:27

مزید
Page 24 From 72 < Previous | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | Next >