ایران میں گیارہ فروری انیس سو اناسی کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چھبیس نومبر انیس سو اناسی کو رضاکار فورس یعنی بسیج کی تشکیل کا حکم جاری کیا اس مناسبت سے ہر سال بائیس نومبر سے انتیس نومبر تک اسلامی جمہوریہ ایران میں ہفتہ بسیج منایا جاتا ہے جب مشرق و مغرب اور بعض رجعت پسند ملکوں کے اکسانے پر عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے ایران پر حملہ کیا تو بسیجی نوجوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مادر وطن کا دفاع کیا اور سرفروشی کی ایسی داستانیں رقم کیں کہ جن کی مثال عصر حاضر میں ملنا بہت مشکل ہے۔ رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں بسیج کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ بسیج خدا کا مخلص لشکر ہے۔
اتوار, نومبر 24, 2019 12:28
دنیا کی سپر طاقتیں جو صلح اور امن کے نام پر عربی ممالک میں بیٹھ کر ان پر ظلم کر رہی ہیں اور عربی حکام بھی بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں عرب حکام اس ذلت کو کس طرح بر داشت کر رہے ہیں مجھے امید ہیکہ اگر عرب مسلمان صرف دس دن تک ان کے راستے بند کر دیں تو یہ سب ان کے سامنے تسلیم ہو جائیں گے اگر یہ اسلامی ممالک یہی خلیج کے ممالک اگر صرف دس دن تک تیل کی ترسیل روک دیں تو پوری دنیا ہمارے سامنے تسلیم ہو گی لیکن یہ اسلامی ممالک اپنے تیل کے ساتھ ساتھ اپنی عزت بھی مغربی طاقتوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
بدھ, نومبر 20, 2019 04:22
حضرت امام خمینی (رح) فرماتے ہیں: ہم پر اور تمام انسانوں پر اپنی اپنی ذمہ داریاں اور اپنے اپنے فرائض کی انجام دہی ضروری ہے
بدھ, نومبر 20, 2019 10:22
بین الاقوامی قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کے سفیر کو حق نہیں ہیکہ وہ اپنے ملک کے لئے کسی دوسرے ملک کی جاسوسی کرے ہر ملک کے سفیر کے کچھ سیاسی فرائض ہوتے ہیں اور ہر سفیر کے لئے کچھ قوانین بھی ہوتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں امریکا نے سفارتخانے کے نام ایک جاسوسی کا اڈہ کا قائم کیا ہوا تھا جس کو ہماری قوم نے اپنے قبضے میں لے کر جاسوسی کے ایک اڈے کو ختم کیا ہے اور جن جاسوسوں کو ہم نے وہاں سے گرفتار کیا ہے ان سے قانون کے مطابق پوچھ تاچھ ہو گی اور اس کے بعد ان پر مقدمہ بھی چلایا جاے گا۔
منگل, نومبر 19, 2019 05:40
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب میں اسرائیل کو جعلی صیہونی حکومت قرار دیا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ فلسطین میں اس سرزمین کے اصلی باشندوں کی، چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا یہودی ہوں، منتخب حکومت قائم ہونی چاہئے۔
جمعه, نومبر 15, 2019 05:07
پیغمبر اکرمؐ لوگوں کے ساتھ برتاؤ میں جن اصولوں کے پابند تھے ایک اعتبار سے ان کی تین قسمیں ہیں: ۱۔ وہ اصول جن کی آپؐ نے کافر و مسلمان دونوں کی نسبت رعایت کی۔ ۲۔ وہ اصول جو صرف مؤمنوں کے ساتھ برتاؤ میں آپؐ نے مد نظر قرار دئے۔ ۳۔ وہ اصول جو کفّار حربی اور فاسقوں کے ساتھ برتاؤ میں مد نظر قرار دئے۔
جمعه, نومبر 15, 2019 10:25
وسیع زمینوں، کھیتوں اور ان باغات میں جن کے ارد گرد دیوار نہیں بنائی گئی ....
جمعه, نومبر 15, 2019 10:22
پیغمبر اکرمؐ لوگوں کے ساتھ مہربانی و صداقت سے پیش آتے تھے آپؐ خود بھی خود نمائی اور تکلّف سے دوری اختیار کرتے تھے اور دوسروں کو بھی یہی حکم دیتے تھے۔
جمعرات, نومبر 14, 2019 11:18