سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم ہمیں جنگ کا کوئی خوف نہں ہم جنگ کے لئے تیار ہیں ہمارا دشمن بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن ہم میں اور اُن میں یہ فرق ہے کہ وہ جنگ سے ڈرتے ہیں جہاں ان کی جان کو خطرہ ہوتا وہ وہاں نہیں جاتے لیکن ہمیں جنگ سے کوئی ڈر نہیں ہم اس خوفزدہ دشمن کو آسانی سے شکست دے سکتے ہیں امریکا ہمیشہ سپاہ کا ہدف رہا ہے اور آج ہم اس دشمن کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں جب تک امریکا اپنے اس ظالمانہ رویے کو جاری رکھے گا ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔
اتوار, مئی 19, 2019 04:34
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ستائیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایشگاہ میں موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رہ) نے اپنا بک سٹال لگایا
جمعه, مئی 17, 2019 02:00
امام خمینی (رح) رمضان المبارک میں ملاقاتوں کے سلسلے کو کیوں روک دیتے تھے؟
جمعرات, مئی 09, 2019 07:56
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دوسرے مقدس مقامات کی طرح امام خمینی(رح) حرم میں رمضان المبارک میں ہر روز قرآن مجید کے ایک جز کی تلاوت کی جاتی ہے
جمعرات, مئی 09, 2019 12:00
رمضان المبارک میں امام خمینی(رہ) اپنا اکثر وقت عبادت الہی میں صرف کرتے تھے آپ عبادت کو عشق الہی تک پہنچنے کا ذریعہ مانتے تھے آپ نے ہمیشہ اس بات کی طرف اشارہ کیا ہیکہ عبادت کو جنت میں داخل ہونے کے ابزار کی نگاہ سے نہ دیکھا جاے ۔ آپ جوانی ہی سے نماز شب اور دوسری عبادات کے پائبند تھے اور اپنا زیادہ تر وقت عبادت الہی میں گزارتے تھے۔
بدھ, مئی 08, 2019 04:57
انسان اگر کسی کی توہین کرنا چاہیے تو اسے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اللہ کے حضور میں اس کے بندے کی توہین کر رہا ہے اگر کسی مومن کی غیبت کر رہا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کے سامنے اس کے بندےی غیبت کر رہا ہے۔ ہمارے اعمال رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے برے اعمال کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تکلیف ہو۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے اعمال کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قلب مبارک ناراض نہ ہو۔
منگل, مئی 07, 2019 02:38
ہماری مہمان نوازی اور خدا کی مہمان نوازی میں بہت فرق ہے خداوند متعال کی دعوت روزے کے ساتھ ہے لیکن ہماری دعوت میں ہر طرح کا کھانا موجود رہتا ہے ضیافت الہی میں انسان کو اپنے نفس کو قابو میں رکھنا پڑتا ہے اور ہر اس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے جو شہوت انسانی کا سبب بنتی ہے ہمیں ماہ مبارک کے آداب و قوانین پر عمل کرنا چاہیے یعنی اس کے روحانی آداب پر عمل کریں اس ضیافت الہی کی اہمیت کو سمجھیں یہ ضیافت ہمارے لئے بہت اہم ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔
پير, مئی 06, 2019 11:40
امام خمینی(رح) نے اپنی بہو کی خواہش پر انھیں ایک خط لکھا جس میں آپ نے اخلاقی اور عرفانی نکات کی طرف توجہ دلائی یہ خط شعبان المعظم میں لکھا گیا تھا جس میں شعبان المعظم کے ختم ہونے اور ماہ مبارک کے لئے تیار نہ ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس خط میں اس امام (رہ) رحمت پروردگار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ہمیں کسی بھی حال میں اپنے پروردگار کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔
اتوار, مئی 05, 2019 02:49