امام خمینی(رح) کا ایک اور بیٹا شہید ہو گیا

امام خمینی(رح) کا ایک اور بیٹا شہید ہو گیا

امام خمینی(رح) کے فرزند، مالک زمان شہید سرافراز سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع مکتب امام (رہ) کے کے پیرو کاروں کی خدمت میں تبریک اور تسلیت پیش کرتے ہیں اسی مناسبت سے قربانی اور ایثار کے بارے میں امام خمینی(رح) کے نظریات کو ذکر کر رہے ہیں امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ ہم شہادت کو بہت بڑی کامیابی سمھھجتے ہیں اور ہماری قوم بھی شہادت کو دل و جان سے قبول کرتی ہے ہم جنگ سے کوئی خوف نہیں ہم مجاہد ہیں لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے ہماری قوم شہادت کو سعادت سمجھتی ہے ہمارے جوان شہادت کی آرزو کرتے ہیں جس قوم کی ثقافت شہادت ہو اسے موت سے نہیں ڈرایا جا سکتا ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنا دفاع ضرور کریں گے۔

هفته, جنوری 04, 2020 02:29

مزید
حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی شجاعت:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی شجاعت:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

حضرت زینب سلام اللہ علیھا علی ع و فاطمہ س کی بیٹی اور پیغمبر اکرم ص کی نواسی ہیں حضرت زینب س کی تاریخ ولادت کے بارے میں مختلف روایات پائی جاتی ہیں ۔ ان میں سے معتبر ترین روایت کے مطابق آپ کی ولادت ٥ جمادی الاول سن ٦ ہجری کو مدینہ میں ہوئی آپ نہایت ہی بافضیلت خاتون تھیں ۔ اس کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ امام علی زین العابدین ع آپ کو عالمہ غیر معلمہ ایسی عالمہ جس نے کسی سے اکتساب علم نہیں کیا کے نام سے یاد کرتے تھے۔ آپ کے کمالات صرف علم تک ہی محدود نہیں بلکہ زندگی کے مختلف حصوں میں آپ کی شخصیت کے مختلف پہلو منظر عام پر آئے۔ جیسا کہ ہم کربلا اور اس کے بعد والے واقعات میں آپ کی شجاعت اور فن خطابت کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔

منگل, دسمبر 31, 2019 02:56

مزید
مسلمانوں کی کامیابی کا واحد راستہ:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

مسلمانوں کی کامیابی کا واحد راستہ:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

اسلام نے پوری دنیا کو متحد کیا ہوا ہے اسلام نے عرب، عجم، فارس، ترک اور کرد کو ایک ساتھ جمع کیا ہے اسلام اس لئے ایا ہے کہ تانکہ وہ دنیا میں اسلام کے نام پر ایک بہت بڑی امت کو تشکیل دے سکے تانکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن مسلمانوں کو ایک دوسرے سے الگ نہ کر سکیں اسلام نے تمام مسلمانوں کو متحد کیا ہوا ہے اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں نے ہمیشہ مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے اگر عالم اسلام کو اپنے دشمنوں پر مسلط ہونا ہے تو انھیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی قائم کرنی ہو گی اختلاف سے اسلام کے دشمنوں کو فائدہ اور اسلام کو نقصان ہو گا۔

هفته, دسمبر 28, 2019 01:42

مزید
علماء شیطانی سیاست سے بچیں :رہبر کبیر انقلاب اسلامی

علماء شیطانی سیاست سے بچیں :رہبر کبیر انقلاب اسلامی

ہر چھوٹی بڑی شیطانی طاقت کافی سالوں سے علماء کے خلاف سازشیں کر رہی ہے ان کی سازشوں میں سے ایک سازش یہ تھی کہ علماء کو سیاست سے دور رکھا جاے ان مقصد تھا کہ علماء عوام کی صرف نماز، روزہ اور دینی مسائل کے بارے میں راہنمائی کریں علماء کا کام صرف مسجد میں دینی احکام کی تعلیم دینا ہے ان شیطانی طاقتوں نے اپنے غلط نظریوں سے ملک میں ایسی فضا حاکم کر رکھی تھی کہ خود کچھ علماء بھی سیاست میں دخالت کو اپنے لئے توہین سمجھتے تھے اگر یہ کہا جاتا کہ فلاں عالم سیاسی ہے تو یہ اس کے لئے فحش کے برابر تھا عوام اور علماء بھی کسی حد تک ان طاقتوں کے جال میں پھنش چکے تھے اسی لئے جب بھی کسی علماء سے کسی اجتماعی مسئلہ کے بارے میں کہا جاتا تھا تو ان کا یہی جواب تھا کہ ہم سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

منگل, دسمبر 24, 2019 12:26

مزید
انقلاب کیسے لائیں :رہبر کبیر انقلاب اسلامی

انقلاب کیسے لائیں :رہبر کبیر انقلاب اسلامی

ہمارے کوئی فوجی طاقت نہیں تھی ہمارے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا لیکن ہمارے پاس اسلام پر عقیدہ اور اللہ پر ایمان تھا ہم نے اسلام کی خاطر تحریک چلائی جس میں ایران کے دوسرے مسلمان بھی شامل ہوے ہمارے پاس یہ دو طاقتیں تھیں جنہوں نے ہمیں جیت دلوائی ہم نے کسی کے خلاف نعرے بازی نہیں کی ہمارا ایک ہی نعرہ تھا اللہ اکبر اس نعرے کی طاقت نے دنیا کی سپر طاقتوں کی بنیادوں کو ہلا دیا ایران کے مسلمانوں کے منہ سے ایک آواز سنائی دیتی تھی اللہ اکبر یہ آواز فرشتوں کی آواز تھی جو ایرانی مسلمانوں کے ذریعے سنائی دے رہے تھی ہمارا ہدف صرف یہی تھا کہ ہم اسلامی حکومت چاہتے ہیں ہماری آواز اور ہمارے ہدف نے ایران کے مسلمانوں کو متحد کر کے رکھا تھا۔

اتوار, دسمبر 22, 2019 12:01

مزید
ملک کی ترقی میں دینی مدارس اور یونیورسٹیز کا کردار

ملک کی ترقی میں دینی مدارس اور یونیورسٹیز کا کردار

الحمد للہ کتنا مبارک مجمع آپ لوگوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ایک دن وہ تھا جب دینی مدارس اور یونیورسٹیز کو ایک دوسرے سے الگ کیا گیا تھا یا شاید یہ کہنا بہتر ہو گا کہ دینی مدارس اور یونیورسٹیز کو ایک دوسرے کا دشمن بنایا گیا تھا نہ دینی مدارس کے طلاب یونیورسٹیز کے طلباء کو برداشت کر رہے تھے نہ یونیورسٹیز کے طلباء دینی مدارس کے طلاب کو برداشت کر رہے تھے ایسے دو طبقوں کو جو ملک کو متحد کر سکتے تھے ایک دوسرے کا دشمن بنا رکھا تھا لیکن الحمد للہ اسلامی تحریک کی برکت سے یہ دو طبقے متحد ہو چکے ہیں اب نہ دینی مدارس کے طلاب کو یونیورسٹیز کے طلباء سے کوئی خوف ہے اور نہ یونیورسٹیز کے طلباء کو دینی مدارس کے طلاب سے کوئی خوف ہے۔

بدھ, دسمبر 18, 2019 02:25

مزید
اسلامی جمہوریہ ایران میں اقلیتوں کے حقوق

اسلامی جمہوریہ ایران میں اقلیتوں کے حقوق

اسلامی جمہوری ایران میں مذہبی اقلیتوں اور دوسرے باشندوں مین کوئی فرق نہیں ایران میں اقلیتوں کو بھی دوسرے افراد کی طرح قانون کے مطابق ان کے حقوق دئے جائیں گے اسلامی حکومت میں ہر انسان کو قانون کے مطابق اس کا حق دیا جاے گا اسلامی حکومت میں ہر قوم کا فرد آزاد ہے اسلام میں تفریق اور امتیاز دہی کی کوئی گنجائش نہیں یہاں ہر کسی کو اس کا حق ملے گا اس طرح کے مسائل کو اجاگر کر کے اسلامی انقلاب کے دشمن انقلاب کو کمزور بنانے کی کوشش میں ہیں ایران کی اکثریت مسلمانوں کی ہے لہذا یہاں اسلامی قوانین کے مطابق عمل ہوگا اور اسلامی کسی کو بھی دوسرے کا حق مارنے کی اجازت نہیں دیتا۔

منگل, دسمبر 17, 2019 02:03

مزید
Page 51 From 65 < Previous | 51 | 52 | 53 | 54 | 55 | 56 | 57 | 58 | 59 | 60 | Next >