حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تاریخ ولادت با سعادت ۲۰ جمادی الثانی ہے اور امام خمینی (رہ) کی ولادت بھی اسی تاریخ میں ہوئی۔ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں حقیقت میں اگر ایک انسان کامل کو ایک عورت کے وجود میں متعارف کرایا جائے تو اس کا واحد مصداق حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ذات ہے۔ امام خمینی (رہ) اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ کی ولادت کا دن ایک عظیم الشان دن ہے اس دن ایک ایسی خاتون نے اس دنیا میں قدم رکھا جو تمام مردوں میں موجودہ تمام اچھی صفات کی برابری کرتی ہیں، ایک ایسی خاتون دنیا میں تشریف لائی ہیں جو تمام انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں بلکہ ایسی خاتون دنیا میں آئی ہے جس کے اندر تمام انسانی حیثیات جلوہ نما ہیں۔ ایک اور مقام پر امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کا دن نہایت ہی عظیم الشان دن ہے اور آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت ایسے ماحول میں ہوئی جب عورت کو ایک انسان کی حیثیت سے معاشرہ میں پیش نہیں کیا جاتا تھا اور اس کا وجود زمانہ جاہلیت میں مختلف اقوام کے نزدیک شرمساری اور شرمندگی کا سبب شمار کیا جاتا تھا، ایسے فاسد اور خوف زدہ ماحول میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے ذریعہ عورت

منگل, جنوری 28, 2020 10:45

مزید
حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ایک تاریخی معجزہ اور عالم وجود کا افتخار ہیں: جب خداوندمتعال نے انسان کو پیدا کرنا چاہا تو اس نے حکم دیا کہ "وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائكَةِ إِنىّ‏ِ جَاعِلٌ فىِ الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُواْ أَ تجَعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَ يَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَ نحَنُ نُسَبِّحُ بحِمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنىّ‏ِ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمونَ" ( بقرہ/ ۳۰) اے رسول، اس وقت کو یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے ملائکہ سے کہا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں اور انہوں نے کہا کہ کیا اسے بنائے گا جو زمین میں فساد برپا کرے اور خونریزی کرے جب کہ ہم تیری تسبیح اور تقدیس کرتے ہیں تو ارشاد ہوا کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو۔

منگل, جنوری 28, 2020 10:35

مزید
کیا امام خمینی (رح) کہتے تھے کہ عورتوں سے کسی کام کی امید نہیں رکھنی چاہیئے؟

کیا امام خمینی (رح) کہتے تھے کہ عورتوں سے کسی کام کی امید نہیں رکھنی چاہیئے؟

امام خمینی (رح) کے بارے میں آپ کی بیٹی کا بیان

پير, جنوری 27, 2020 08:45

مزید
امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں پارلیمنٹ کی اہمیت

امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں پارلیمنٹ کی اہمیت

معاشرہ کی اصلاح میں انسان کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں جن کا شمار دین اسلام کی اقدار میں سے ہوتا ہے، آیات و روایات اور مسلمانوں کی سیرت میں بھی اس چیز پر بہت تاکید کی گئی ہے لہذا معاشرہ کے سیاسی امور میں عہدیداروں کا انتخاب ہر مسلمان شخص کی اہم ذمہ داری شمار ہوتی ہے

بدھ, جنوری 22, 2020 01:53

مزید
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے بارے میں اختلاف

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے بارے میں اختلاف

تاریخ شہادت میں شاید اختلاف کی وجہ یہ رہی ہو کہ ہمارے علماء اور مورخین کے درمیان 75/ دن اور 95/ دن زندہ رہنے کے بارے میں اختلاف ہے

جمعرات, جنوری 09, 2020 08:26

مزید
ولادت حضرت زینب (س)

ولادت حضرت زینب (س)

ابن عباس نے اپنی تمام تر جلالت اور عظمت شان کے باوجود حدیث اور علم میں جناب زینب (س) سے روایت کی ہے

بدھ, جنوری 01, 2020 08:42

مزید
حضرت امام زمانہ (عج)سے استمداد

حضرت امام زمانہ (عج)سے استمداد

امام خمینی (رح) اپنی قیمتی کتاب شرح چہل حدیث کہ ایک اخلاقی اور عرفانی کتاب ہے، میں 17/ ویں حدیث کے ذیل میں ایک "اہم نکتہ" کے عنوان سے اشارہ کیا ہے

جمعه, دسمبر 20, 2019 10:18

مزید
اسلامی جمہوریہ ایران میں اقلیتوں کے حقوق

اسلامی جمہوریہ ایران میں اقلیتوں کے حقوق

اسلامی جمہوری ایران میں مذہبی اقلیتوں اور دوسرے باشندوں مین کوئی فرق نہیں ایران میں اقلیتوں کو بھی دوسرے افراد کی طرح قانون کے مطابق ان کے حقوق دئے جائیں گے اسلامی حکومت میں ہر انسان کو قانون کے مطابق اس کا حق دیا جاے گا اسلامی حکومت میں ہر قوم کا فرد آزاد ہے اسلام میں تفریق اور امتیاز دہی کی کوئی گنجائش نہیں یہاں ہر کسی کو اس کا حق ملے گا اس طرح کے مسائل کو اجاگر کر کے اسلامی انقلاب کے دشمن انقلاب کو کمزور بنانے کی کوشش میں ہیں ایران کی اکثریت مسلمانوں کی ہے لہذا یہاں اسلامی قوانین کے مطابق عمل ہوگا اور اسلامی کسی کو بھی دوسرے کا حق مارنے کی اجازت نہیں دیتا۔

منگل, دسمبر 17, 2019 02:03

مزید
Page 25 From 67 < Previous | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | Next >