امام محمد تقیؑ کی سیاسی و سماجی زندگی

امام محمد تقیؑ کی سیاسی و سماجی زندگی

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت جمعرات کے دن سن ۱۹۵ھ،ق میں ماہ مبارک رمضان کی ۱۵ویں یا ۱۹ویں یا ایک قول کی بنا پر رجب کی ۱۰ویں تاریخ کو شہرِ مدینہ میں ہوئی آپؑ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی "سبیکہ نوبیہ" تھا جو زوجۂ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جناب ماریہ قبطیہ کے خاندان سے ہیں۔ بعض مورخین نے ان کا نام "درہ" بتایا ہے۔ آپؑ کی کنیت "ابو جعفر" ہے اور تاریخ و حدیث میں آپؑ کو "ابو جعفر ثانی" کہا جاتا ہے جبکہ "ابو جعفر اول" امام محمد باقرؑ ہیں، لقب، تقی، جواد، منتجب، مرتضی، قانع اور عالم ہے۔ آپؑ کی امامت کا زمانہ 17 سال یا 20 دن کم 18 سال یا 19 سال سے 25 دن کم پر مشتمل ہے۔ اپنے والد کے ساتھ رہنے کی مدت 7 سال یا 7 سال اور۴ مہینے، 2 دن یا 9 سال اور چند مہینے ہے۔آپؑ کے زمانے کے خلفاء خلیفۂ عباسی مامون (حکومت 193 تا 218 ق)، معتصم عباسی ہیں بعض نے واثق کا بھی ذکر کیا ہے۔ اور آخر کار معتصم عباسی کے ہاتھوں آپؑ کو شہید کیا گیا۔(بحارالانوار: ج 50، ص 2، نشر دارالکتب الاسلامیه، 1385ھ)۔

جمعرات, اگست 01, 2019 06:10

مزید
ایرانی وزیر خارجہ پر امریکی پابندیاں اور ان کا رد عمل

ایرانی وزیر خارجہ پر امریکی پابندیاں اور ان کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی پابندیوں کو ناکام اور غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں اس لئے امریکہ نے میرے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اپنا نام امریکہ کی پابندیوں کی فہرست میں قراردینے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف امریکہ کی پابندیوں کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں۔ ظریف نے کہا کہ میرا کوئی اکاؤنٹ ، مال و دولت اور منفعت بیرون ملک نہیں ہے اور امریکہ کی اس پابندی سے مجھ پر یا میرے اہلخانہ پر کوئی اثر نہیں پڑےگا.

جمعرات, اگست 01, 2019 02:02

مزید
آل سعود کی حفاظت کیلئے اسرائیلی فوجی سعودی عرب روانہ

آل سعود کی حفاظت کیلئے اسرائیلی فوجی سعودی عرب روانہ

ایران سے مغربی طاقتوں اور اسرائیل کی جنگ سے بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ایک بار پھر خطے پر مکمل قبضہ چاہتے ہیں جبکہ خطے کے اپنے ممالک اس معرکے سے غائب دکھائی دیتے ہیں

جمعرات, اگست 01, 2019 02:02

مزید
ہالیووڈ کا عقیدہ مہدویت پر حملہ

ہالیووڈ کا عقیدہ مہدویت پر حملہ

ویلیس نے اس فلم کے ذریعے آسکرز (Oscars) کا انعام بھی حاصل کیا ہے اور اس کے بعد اس نے “یامہدی” کے نام سے ایک کمپیوٹر گیم بھی بنائی ہے

پير, جولائی 22, 2019 08:09

مزید
امام خمینی(رح) نے امریکہ کے خلاف جہاد کا حکم کیوں نہیں دیا؟

امام خمینی(رح) نے امریکہ کے خلاف جہاد کا حکم کیوں نہیں دیا؟

خلیج فارس میں ایرنی ہوائی جہاز پر امریکی حملہ کے ایک دن بعد آیت اللہ منتظری نے اک خط میں امام خمینی(رح) سے امریکا کے خلاف جہاد کے حکم کی درخواست کی جس کے جواب میں امام خمینی(رح) نھے لکھا تھا کہ جناب ہاشمی کی حمایت کریں فوجی کمانڈر جناب منصور نے اچانک خبر دی کہ خلیج فارس میں ایک ہوئی جہاز نے اچانک دریا میں لیڈینگ کی ہے ابھی تک ہمیں اس کی کوئی اطلاع نہیں اس کے فورا بعد جناب شمخانی نے خبر دی کہ سپاہ کی بحری فوج اور امریکی ییلی کاپیٹروں اور جنگی کشتیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

اتوار, جولائی 07, 2019 09:53

مزید
امریکی پابندیاں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں: ایرانی وزیر خارجہ

امریکی پابندیاں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں: ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اخبار نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ان پر پابندی عائد کئے جانے پر کہا کہ ہر کوئی مجھے جاتنا ہے میرا یا میرے گھر کے کسی بھی فرد کا کوئی بھی سرمایہ ملک سے باہر نہیں ہے مجھے امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا ان کا یا ان کے اہل خانہ کا کسی بھی ملک میں کوئی غیر ملکی اکاونٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایران ہی ان کی زندگی ہے۔

جمعه, جولائی 05, 2019 01:32

مزید
ایران امریکہ تنازعہ پر چین امریکہ تنازعہ کے اثرات

ایران امریکہ تنازعہ پر چین امریکہ تنازعہ کے اثرات

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد اس ملک نے چین سے تجارتی جنگ کا آغاز کر دیا۔ بعض سیاسی ماہرین اس جنگ کو اس قدر وسیع سمجھتے ہیں

پير, جولائی 01, 2019 07:21

مزید
ٹرمپ کا ایک اور حربہ ناکام

ٹرمپ کا ایک اور حربہ ناکام

ایران میں کسی بھی خاص موقع پر جب سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا خطاب ہوتا ہے تو سٹیج پر عمومی طور پر دو قسم کے بینر ضرور لگائے جاتے ہیں

اتوار, جون 16, 2019 01:30

مزید
Page 54 From 96 < Previous | 51 | 52 | 53 | 54 | 55 | 56 | 57 | 58 | 59 | 60 | Next >