اگر ایرانی قوم پر عائد پابندیاں کسی دوسرے ملک پر عائد ہوتی تو آج تک امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہوتا لیکن ایرانی عوام نے اپنے ایمان سے امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کیا ہے اور دشمن کو عالمی سطح مایوس کیا ہے۔
منگل, ستمبر 03, 2019 12:08
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مشرقی لبنان کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اسرائیل کے ڈرون حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ہر قسم کے ڈرون کو سرنگوں اور تباہ کردیں گے۔
پير, اگست 26, 2019 11:06
کھیل زندگی کا اہم حصہ ہے سینیئر کھلاڑیوں جوانوں کے ساتھ اپنے تجربوں کو شئیر کریں نوجوان نسل کو پرانے کھلاڑیوں کے مشوروں کی ضرورت ہے ہمارے تمام بزرگان کی یہ تمنا تھی کہ اللہ تعالی انھیں توفیق دے کہ وہ اسلامی انقلاب کی خدمت کر سکیں آج ہمارے جوان ہر میدان میں اسلامی انقلاب کا نام روشن کر رہے آج اسلامی انقلاب کی والیبال، کبڈی، اور ہاکی کی ٹیموں کا دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتا ہے جس طرح نوجوان نسل نےعلمی میدان میں اسلامی انقلاب کا نام روشن کیا ہے اسی طرح فرزندان انقلاب نے کھیل کے میدان میں بھی اپنا سکہ منوایا ہے۔
اتوار, اگست 25, 2019 06:57
ایران کے عوام پوری استقامت اور پائیداری کے ساتھ بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں حکومت نے نہ صرف ایران اور اس خطے کے عوام کے لیے بلکہ خود امریکی عوام کے لیے بھی لاتعداد مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
هفته, اگست 24, 2019 04:43
سپریم لیڈر ایران آیت اللہ خامنہ ای نے یمن کو تقسیم کرنے سے متعلق سعودی اور اماراتی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے
جمعرات, اگست 15, 2019 10:36
ایران اور چین کے مقابلے میں امریکا کی سیاست ناکام ہو چکی ہے جبکہ امریکا کے لئے اپنے حامیوں کے بغیر کسی بھی ہدف کو حاصل کرنا نا ممکن ہے ٹرامپ اور ان کے ساتھ اس غلط فہمی میں وہ اکیلے ہی سارے کام کر سکتے ہیں اگر خارجہ پالیسیوں میں کامیاب ہونا ہے تو انھیں اپنے حامیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا لیکن اس وقت ٹرامپ پر دنیا کے دوسرے ممالک پر آمریت کرنا چاہتے ہیں جو کہ نا ممکن ہے آج ٹرامپ کی وجہ سے امریکا اپنی حیثیت کھو چکا ہے امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کر کے اپنی ہار تسلیم کر لی ہے۔
بدھ, اگست 07, 2019 03:59
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی پابندیوں کو ناکام اور غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں اس لئے امریکہ نے میرے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اپنا نام امریکہ کی پابندیوں کی فہرست میں قراردینے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف امریکہ کی پابندیوں کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں۔ ظریف نے کہا کہ میرا کوئی اکاؤنٹ ، مال و دولت اور منفعت بیرون ملک نہیں ہے اور امریکہ کی اس پابندی سے مجھ پر یا میرے اہلخانہ پر کوئی اثر نہیں پڑےگا.
جمعرات, اگست 01, 2019 02:02
انقلاب خمینی (رح) کو بھی ان چار عناصر کے تناظر میں دیکھا جائے اور دنیا کے دیگر انقلابات سے اس کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو اس کی برتری سب پر عیاں ہوگی
اتوار, جولائی 28, 2019 02:55