دنیا کی سپر طاقتیں جو صلح اور امن کے نام پر عربی ممالک میں بیٹھ کر ان پر ظلم کر رہی ہیں اور عربی حکام بھی بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں عرب حکام اس ذلت کو کس طرح بر داشت کر رہے ہیں مجھے امید ہیکہ اگر عرب مسلمان صرف دس دن تک ان کے راستے بند کر دیں تو یہ سب ان کے سامنے تسلیم ہو جائیں گے اگر یہ اسلامی ممالک یہی خلیج کے ممالک اگر صرف دس دن تک تیل کی ترسیل روک دیں تو پوری دنیا ہمارے سامنے تسلیم ہو گی لیکن یہ اسلامی ممالک اپنے تیل کے ساتھ ساتھ اپنی عزت بھی مغربی طاقتوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
بدھ, نومبر 20, 2019 04:22
پیغمبر اکرمؐ لوگوں کے ساتھ برتاؤ میں جن اصولوں کے پابند تھے ایک اعتبار سے ان کی تین قسمیں ہیں: ۱۔ وہ اصول جن کی آپؐ نے کافر و مسلمان دونوں کی نسبت رعایت کی۔ ۲۔ وہ اصول جو صرف مؤمنوں کے ساتھ برتاؤ میں آپؐ نے مد نظر قرار دئے۔ ۳۔ وہ اصول جو کفّار حربی اور فاسقوں کے ساتھ برتاؤ میں مد نظر قرار دئے۔
جمعه, نومبر 15, 2019 10:25
ائمہ اطہار(ع) کی زندگی کے مختلف پہلووں سے آشنائی ہمارے زمانہ کی ایک ضرورت ہے
جمعرات, نومبر 14, 2019 08:50
اسلامی انقلاب کی تحریک نہ کسی سے مخصوص تھی نہ ہو گی کیوں کہ اسلام کسی ایک قبیلہ سے مخصوص نہیں تھا اسلام عالم بشریت کے لئے تھا اسلام صرف مسلمانوں کے لئے نہیں تھا پروردگار نے انبیاء علیھم السلام کو بھی انسانوں کی ہدایت کے لئے مبعوث کیا تھا ہم نے بھی یہ انقلاب اسلام کے لئے لایا ہے یہ ملک اسلامی ملک ہے اسلامی تحریک کسی ایک ملک سے مخصوص سے نہیں ہے ہماری اسلامی تحریک بھی وہی تحریک انبیاء علیھم السلام ہے رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تعلق عرب سے تھا لیکن ان کی دعوت جہانی تھی انہوں پوری دنیا کو حق کی طرف دعوت دی تھی۔
اتوار, نومبر 03, 2019 11:55
سید حسن نصراللہ نے عوام کی بصیرت اور قانون کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بعض لبنانی حکام عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے تھے
هفته, نومبر 02, 2019 12:05
ابو صلت ہروی نے امام رضاؑ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جسے شہید نہ کیا جائے۔
هفته, اکتوبر 26, 2019 10:58
تم ہرگز یہ خیال نہ کرنا کہ ایک ملک قوانینِ عدالت کے مطابق چلایا جائے نہیں ایسا نہیں، مثلاً آپ امریکہ کا ملاحظہ کریں جس کا شمار بڑے ممالک میں سے ہوتا ہے اور اس میں جمہوریت پائی جاتی ہے اور اس نے حقوق بشر کے اعلانیہ پر دستخط کئے ہیں اور وہ حقوق بشر و عوام کی آزادی کے بارے میں داد و فریاد کرتا یے وہاں ایسا نہیں کہ مکمل آزادی ہو یا عدالت کا مکمل نفاذ ہو۔
هفته, اکتوبر 26, 2019 10:25
امام بارگاہ شاہ کربلا، رضویہ سوسائٹی کراچی میں 19 ستمبر کو مجلس سے علامہ حسن ظفر نقوی کے خطاب سے اقتباس
پير, اکتوبر 21, 2019 08:56