حکومت وقت کے خلاف امام کا لہجہ اس قدر تند وتیز ہونے کے باوجود، نیز روزانہ کی مشکلات اور پریشانیوں کے ہوتے ہوئے مجهے آج تک یاد نہیں ہے کہ امام نے کسی کے سلام کا جواب نہ دیا ہو۔ امام ہر سپاہی اور ہر بچہ کے چہرے کی طرف نظر کرتے اور تبسم کے ساته سب کے سلام کا جواب مرحمت فرماتے تهے۔