۱۲ بہمن (یکم فروری) کو جب بہشت زہراء ؑمیں ہیلی کاپٹر اترا تو انتظامات سنبھالنے والے جوانوں نے اسٹیج تک ایک انسانی دائرہ درست کیا تھا اور امام حاج احمد اور چند دوسرے علماء کے ہمراہ اسٹیج پر گئے۔ ابتدا میں ایک نوجوان نے بہت خوبصورت اور دلنشین آواز میں قرآن کریم کی چند آیات ترجمہ کے ساتھ تلاوت کی۔ جب بھی وہ ختم کرنا چاہتا، امام اسے کہتے: ’’بیٹا اور پڑھو!‘‘۔