جب ہم نجف میں تھے تو امام کی آنکھ دکھنے لگی۔ ڈاکٹر نے معاینہ کر کے کہا: آپ چند دن کیلئے قرآن نہ پڑھیے اور آرام کیجئے۔ امام ؒ ہنس پڑے اور کہا: ’’ڈاکٹر صاحب! میں آنکھ تو قرآن پڑھنے ہی کیلئے چاہتا ہوں ۔ اگر آنکھ ہو اور قرآن نہ پڑھوں تو اس آنکھ کا فائدہ کیا ہے؟ کوئی ایسا علاج کریں کہ میں قرآن پڑھ سکوں ‘‘۔