سادہ زندگی اور قناعت کے لحاظ سے امام ؒ کامل نمونہ تھے۔ لیکن ہمیشہ ان کے رہنے کی جگہ، ان کا کمرہ اور عبادت وسونے کی جگہ بہترین اور دل انگیز خوشبو سے معطر ہوا کرتی تھی صفائی وپاکیزگی، نیز بہترین عطر استعمال کرنے کے سخت پابند تھے۔ جب امام کے ملکی وغیر ملکی دوست واحباب ہر قسم کے عطر آپ کو تحفہ دیتے تو امام صرف ان تحائف میں سے اپنے ذوق وشوق کے مطابق بہترین وعمدہ قسم کی خوشبو کا انتخاب کرتے تھے۔