امام ؒ کافی شرح صدر کے مالک تھے۔ میں تو برسوں تک صبح وشام امام کی خدمت میں رہا ہوں یہاں تک کہ ایک دفعہ بھی نہیں دیکھا کہ آپ کسی پر غصہ ہوئے ہوں یا کسی سے ناراضگی کا اظہار کیا ہو۔ لیکن اس کے باوجود آپ کی موجودگی میں کوئی کسی کی کنایہ میں بھی غیبت کی جرأت نہیں کرسکتا تھا۔