امام ؒ علمی بحث وگفتگو میں بہت دقیق تھے اور علمی نکات کو بڑی باریک بینی سے تحقیق کرتے اور اعتراضات کا جواب دیتے تھے۔ لیکن جن محفلوں میں علمی بحث اپنے تظاہر یا جدال کی غرض سے ہوتی تھی وہاں امام ؒچپ رہتے تھے۔ اگر کوئی سوال کرتا تو جواب دیتے تھے۔ ورنہ چپ رہ کر سنتے تھے۔