فرزند امام ؒ حاج سید احمد نجف میں کہتے تھے کہ انہوں نے امام ؒ سے پوچھا کہ جس وقت ہوائی جہاز میں سوار ہو کر آپ ترکی جا رہے تھے تو آپ کو کیسا لگ رہا تھا؟ یعنی آپ کیا احساس کر رہے تھے۔ امام ؒ نے جواب دیا کہ ’’خدا کی قسم بالکل ویسے ہی جو اس وقت تمہارے ساتھ رہ کر محسوس کر رہا ہوں ‘‘۔