امام خمینی کے افکار میں فلسفہ سیاسی کے جلوے

امام خمینی کے افکار میں فلسفہ سیاسی کے جلوے

امام خمینی نے عرفان کو خانقاہوں کی عزلت اور گوشہ نشینی سے نکال کر زندگی کے روز مرہ سیاسی اصولوں میں شامل کردیا.

"امام خمینی کے افکار میں فلسفہ سیاسی کے جلوے" کے نام سے تالیف شدہ کتاب میں  "کامل الهاشمی" کتاب کے مولف نے عرفانی، فلسفی اور سیاسی عوامل کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی انقلابی اور سیاسی سرگرمیوں میں اہم عوامل کے طور پر معرفی کرنے کے ساتھ امام خمینی[رح] کے قیام کے اصولوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے: امام خمینی نے عرفان کو خانقاہوں کی عزلت اور گوشہ نشینی سے نکال کر زندگی کے روز مرہ سیاسی اصولوں میں شامل کردیا اور غیبی امداد پر یقین رکھتے ہوئے امام خمینی نے سیاسی حیات اور انقلابی تحریک کو آگے بڑھایا جس کی ہمیں نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے امام خمینی کے فلسفی افکار کو فلسفہ عقلی اور حقیقت پسندانہ اصولوں کے مطابق جانتے ہوئے یہ بھی تحریر کیا ہے کہ امام خمینی کی سیاسی پالیسی، بیداری امت اور جھالت کی زنجیروں سے آزادی کے محور پر گردش کرتی تھی۔

کتاب کے مولف نے اس تمہید کے ساتھ کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی شخصیت کے مختلف پہلووں کو عرفان، فلسفہ اور سیاست میں خلاصہ کیا جاسکتا ہے، لکھتا ہے: " انسان کا  خلاصہ مخلوق عالم ہونا  " اور " فنا ناپذیر عوامی طاقت " نیز " مذہبی ریاست کے قیام کی ضرورت" فرد اور معاشرے کی اصلاح کے حقیقی اصول ہیں جو قرآن کریم کی تعلیمات سے ماخوذ ہے۔

 

حوالہ: فصلنامه حضور؛ ش25، ص280.

امام خمینی پورٹل - فارسی

ای میل کریں