نفس کی سلامتی انسان کے لئے ضروری ہے
آیت اللہ بروجردی کی وفات کے بعد امام خمینی(رح) مسجد اعظم میں تشریف لائے کیوں مسجد سلماسی میں جگہ کم تھی پہلے دن جب امام(رہ) تشریف لائے آپ نے درس کی جگہ نصیحت کرنا شروع کیا مجھے یاد ہے کہ آیت اللہ بروجردی کی قبر ان کے تشیع جنازہ کی تصویر تھی امام ر0 نے تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا وہ دیکھیں سب سے اوپر آیت اللہ بروجردی کی تصویر ہے اس سے نیچے ان کے جنازہ کی اور اس سے نیچے قبر مبارک جس میں آیت اللہ سوے ہوے ہیں جو چیز اس وقت آیۃ اللہ بروجردی کے لئے فائدہ مند ہے وہ ان کے نفس کی سلامتی جو وہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں و گرنہ ان عہدوں اور شان و شوکت کا وہاں کوئی فائدہ نہین ہے۔