ماں بچوں کی پہلی درسگاہ
راوی :فاطمہ طبا طبائی
امام خمینی (رح) کی بیٹی اپنے ایک انٹرویو میں فرماتی ہیں امام خمینی(رح) فرماتے تھے کہ گھر میں ماں کا کردار بہت اہم ہے اور بچوں کی تربیت کو بہت اہمیت دیتے تھے کبھی کبھی ہم مذاق کرتےتھے اور عرض کرتے تھے کہ پھر تو عورت کو ہمیشہ گھر میں رہنا چاہیے جس کے جواب میں امام (رہ) فرماتے تھے آپ اس گھر کو کم نہ سمجھیں آپ بچوں کی تربیت کو کم نہ سمجھیں کیوں کہ اگر کوئی انسان کسی ایک بشر کی صحیح تربیت کر دے تو اس نے معاشرہ کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔
امام خمینی(رح) کا ماننا تھا کہ مرد بچوں کی تربیت نہیں کر سکتے یہ کام صرف عورت ہی کر سکتی ہے کیوں کہ عورت کے اندر محبت زیادہ پائی جاتی ہے اور ہر فیملی محبت کی بنیاد پر قائم ہے۔