فلسطین کی حمایت کرنا عالم اسلام کی ذمہ داری ہے:امام خمینی(رح)
فلسطین کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں ایسے حالات میں عالم اسلام کو یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا عالم اسلام کو ظالمین کے مقابلے میں قیام کرنا ہوگا مجھے امید ہیکہ انشاء اللہ اتحاد اور یکجہتی سے تمام اسلامی ممالک کی مشکلات حل ہوں گی اس وقت اسلامی ممالک کو فلسطین کا ساتھ دینا چاہے اور تمام اسلامی ممالک کو فلسطینیوں کی حمایت میں آگے آنا چاہیے عالم اسلام کی مشکلات تمام اسلامی ممالک کی مشکلات ہیں ہم سب کو مل کر ان مشکلات کا سامنا کر نا ہوگا اگر عالم اسلام کو دشمن کے مقابلے میں کامیاب ہونا ہے تو اسے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہو گا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے فلسطین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران فرمایا فلسطین کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں ایسے حالات میں عالم اسلام کو یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا عالم اسلام کو ظالمین کے مقابلے میں قیام کرنا ہوگا مجھے امید ہیکہ انشاء اللہ اتحاد اور یکجہتی سے تمام اسلامی ممالک کی مشکلات حل ہوں گی اس وقت اسلامی ممالک کو فلسطین کا ساتھ دینا چاہے اور تمام اسلامی ممالک کو فلسطینیوں کی حمایت میں آگے آنا چاہیے عالم اسلام کی مشکلات تمام اسلامی ممالک کی مشکلات ہیں ہم سب کو مل کر ان مشکلات کا سامنا کر نا ہوگا اگر عالم اسلام کو دشمن کے مقابلے میں کامیاب ہونا ہے تو اسے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہو گا۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے عالم اسلام کی مشکلات کی دو اہم علتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ عالم اسلامی ممالک کی مشکلات کی پہلی وجہ خود اسلامی ممالک کے درمیان پاے جانے والا اختلاف ہے آج اسی اختلاف کی وجہ سے اسلامی ممالک اتنی مشکلات کو سامنا ہے اس کے با وجود کے سب جانتے ہیں کہ تمام مشکلات کی وجہ یہی اختلاف ہے لیکن پھر بھی آج تک کسی نے اس کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی ہم نے متعدد بار اسلامی ممالک کے سربراہوں کو دعوت دی ہے لیکن ابھی تک کوئی مثبت نتیجہ نہیں ملا۔
اسلامی تحریک کے راہنما اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ اسلامی ممالک کی مشکلات کی دوسری وجہ خود حکومتیں ہیں کیوں کہ آج حکومتیں اپنی عوام سے اچھا برتاو نہیں کر رہیٰں جس کی وجہ ان و عوام کی حمایت حاصل نہیں انہوں نے فرمایا ایران میں اسلامی انقلاب کے سے پہلے ایک ایسی حکومت تھی جس نے ایرانی قوم کو اپنے مظالم کا شکار بنیا ہوا تھا لیکن اسلامی انقلاب کے بعد جو حکومت ایرانی عوام نے بنائی ہے اسے حق نہیں کہ وہ ایرانی قوم پر ظلم کرے لہذا آج افر اسلامی انقلاب کے لئے کوئی مشکل پیدا ہوتی ہے تو اسلامی انقلاب کو ایرانی قوم کی حمایت حاصل ہے اگر دوسرے اسلامی ممالک بھی اپنے عوام کے ساتھ اسی طرح برتاو رکھیں تو اسلامی ممالک کی مشکلات ختم ہوسکتی ہیں ہم نے ہمیشہ فلسطین کے دعا کی ہے کہ پروردگار فلسطینیوں کے مشکلات و حل کرے اور مسلمانوں کو ظالموں کے مقابلے کامیابی عطا کرے۔