فضول خرچی پر نصیحت
راوی محترمہ کبریٰ بیطرف
محترمہ کبرٰی بیطرف اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ جب بھی ہم امام خمینی(رح) کے کھانے کی ٹرے ان کے کمرے میں لے جاتے تھے تو امام (رہ) فرماتے تھے کہ اس بلب کو بند کر دیں ان کی مراد لابی کا بلب ہوتا تھا کیوں کہ جب کمرے میں تشریف لے جاتے تھے تو لابی کے بلب کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی تھی امام خمینی (رح) اس حد تک اسراف اور فضول خرچی سے پرہیز کرتے تھے۔