گویا اپنی قدیمی دوستوں سے گفتگو کررہے ہیں
ایک شب امیرالمومنین (ع) کے حرم میں یورپ سے مسلم طالبعلموں کا ایک گروہ امام سے ملاقات کرنے آیا ہوا تھا کہ ہماری تعبیر میں ان کا ظاہری حلیہ ناپسندیدہ تھا۔ خواہ قیافہ، لباس اور حالت کے لحاظ سے ہو یا گفتگو اور ملاقات کرنے کے طریقہ کے لحاظ سے۔ لیکن ہم لوگ گواہ ہیں کہ امام خمینی (رح) نے ان لوگوں سے اس طرح سلوک کیا کہ گویا آپ اپنے قدیمی دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور گفتگو میں مشغول ہیں۔ وہ لوگ امام سے اس درجہ مجذوب اور مسحور تھے کہ چند منٹ گفتگو کرنے کے بعد ایمان اور امید کی ایک عظیم توانائی لے کر اٹھے۔
آیت اللہ کریمی