ہمدردانہ رویہ
پہلی ہی ملاقات میں امام خمینی (رح) تکلیف کے باوجود، اس یادگار جلسہ میں؛ میں نے آپ کو ایک خارق العادہ بیمار اور استثنائی انسان پایا۔ میں نے دیکھا کہ نہایت شجاعت اور دلیری کے ساتھ کہ آپ کا خاصہ تھی، آپریشن کی تجویز کو قبول کرلیا۔ پوری بیماری اور شدت کے دوران صابر اور بردبار پایا۔ علاج کے سلسلہ میں آپ سے جو کچھ بھی کہا گیا اور علاج اور اس کا طریقہ کار بتایا گیا جیسے انجیکشن لگانے یا پایپ لگانے و غیرہ کی ساری تجویز مان لی جب کہ ان تمام چیزوں سے امام کو تکلیف کا سامنا تھا۔ اس کے باوجود بھی نہایت صبر و تحمل کے ساتھ اسے قبول کرلیا اور لوگوں کے ساتھ مہربانی سے پیش آئے اور حقیقت میں یہ جملہ کہنا چاہیئے کہ آپ کی پیشانی پر بل نہیں پڑا۔
ڈاکٹر دوائی