میری ماں پاکدامن اور پرہیزگار خاتون ضرور تھیں
تحریک امام خمینی (رح) کتاب کے مصنف حمید روحانی لکھتے ہیں: جب میں نے یہ کتاب لکھی تو نجف میں امام کو دکھانے کے لئے لے گیا تا کہ آپ کی نظر سے گذر جائے اور آپ کی تائید ہوجائے لیکن جب امام نے دیکھا کہ اس میں آپ کی ماں کے لئے لکھا ہوا فاضلہ اور عالمہ؛ تو امام نے اسے کاٹ دیا اور کہا کہ میری ماں پاکدامن اور پرہیز گار خاتون ضرور تھیں لیکن فاضلہ اور عالمہ نہیں تھیں بلکہ ایک عام سی خاتون تھیں۔