امام خمینی(رح) اپنی اہلیہ کا بہت احترام کرتے تھے
راوی: مرضیہ حدید چی
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) گھر میں اہلیہ کو آزادی دیتے تھے اور ان کا بہت احترام کرتے تھے مثال کے طور پر جب خانم (امام کی اہلیہ) کے پاس کوئی خاتون اتی تھی تو امام (رہ) ان سے پوچھتے تھے کہ کیا آج میں گھر کے اس حصے میں آ سکتا ہوں یا گھر کے صحن میں چہل قدمی کر سکتا ہوں۔