لوگوں کی آواز کی سنتے ہی ان سے ملاقات کے لئے چلے جاتے تھے
راوی:رضا فراھانی
رضا فراھانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک دن آرام اور کھانے کے وقت دروازے کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک لوگوں کی آواز آنے لگی خمینی کے منتظر ہیں جب تک امام کو نہیں دیکھیں گے یہاں سے نہیں جائیں گے دوسرے طرف گھر کے محافظین مسلسل لوگوں سے کہہ رہے تھے اس وقت امام آرام کر رہے ہیں اور یہ ملاقات کا وقت نہیں ہے لیکن جیسے ہی امام نے شور شرابہ سنا اور لوگوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان سے ملنے چلے گئے۔