بہائیت سے مقابلہ کرنے کے لئے آیت اللہ بروجردی (رح) کو آمادہ کرتے تھے
راوی: حجت الاسلام و المسلمین محمد سروش محلاتی
آیت اللہ بروجردی (رح) کے زمانہ میں شاہی حکومت اسلام کی مخالفت میں گمراہ اور بہائیت سے وابستہ گروہ کی حمایت کررہی تھی اور انہیں حکومت کے اعلی عہدوں پر فائز کرتی تھی۔ امام نے بہائیت سے مسلسل مقابلہ کرنے اور حکومتی اداروں اور مراکز سے انهیں نکالنے کے لئے چند بار آیت اللہ بروجردی سے ملاقات کی اور اس مسئلہ میں کوشش کرنے کے لئے آمادہ کیا لیکن مرحوم ہر بار اس مسئلہ میں سرد ہوجاتے تھے۔ آخر کا اس مسئلہ میں کسی قسم کی کوشش نہ ہوسکی۔