خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹیوں میں جانا چاہیے
راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری کرمانی
جب امام خمینی(رح) پیرس میں تھے تو انھیں فون کر کے کہا جاتا تھا کہ خواتین کے سڑکوں پر آنے سے اسلامی تحریک مخدوش ہو رہی ہے لہذا انھیں سڑکوں پر آنے کی اجازت نہ دی جائے اور آپ کو ایک مرجع کی حیثیت سے اس کام روکنا ہوگا۔حضرت امام خمینی(رہ) نے اس گروہ کے جواب میں فرمایا یہی میری رسالت ہے اور میری ذمہ داری ہے کہ میں خواتین سے کہوں کہ وہ اپنے اس عمل کے بارے میں تجدید نظر کریں اور شاہ کے خلاف میدان میں اتر کر اس کا تختہ الٹ دیں اور تعلیم حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی میں جائیں۔