امام خمینی کی وجہ سے پورا گھر منظم تھا
امام خمینی رہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں بہترین نظم و ضبط پایا جاتا تھا یہاں تک کہ امامؒ کے اہل خانہ ان کے کاموں کی وجہ سے کافی حد تک اوقات کو معین کو کر لیتے تھے انکے گھر کے خادم سے منقول ہے کہ ظہر سے پہلے جب امام رہ مطالعہ کے کمرے سے نکل کر وضو کے لئے آتے تھے تو میں سمجھ جاتا کہ اب چاول پکانے کا وقت ہے اگر دوپہر کے کھانے میں چاول بنانا ہوں تو میں جلدی سے باورچی خانہ میں جاکر چاول چڑھا دیا کرتا تھا۔