راوی: حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا ناصری
امام خمینی اس بات کی پابندی کرتے تھے کہ درس کسی صورت تعطیل نہ ہو اور اگر کسی وجہ سے درس تعطیل ہوجاتا تھا تو آپ ناراض ہوتے تھے اور ہم سے کہتے تھے: اگر ہم نہ آسکیں تو آپ لوگ درس تعطیل نہ کریں آپ خود مطالعہ کریں۔