نجف کا حوزہ
راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید جعفر کریمی
ایک دن امام خمینی نے مجھے بلاکر کہا: بعثی حکومت حوزہ نجف کو ختم کرنا چاہتی ہے اور میں یہاں پر اپنا شرعی فریضہ سمجھ رہا ہوں کہ جہاں تک ممکن ہے اپنی آخری کوشش کر ڈالوں، نجف کے حوزہ کو نابود نہیں ہونے دوں گا۔ اس کو روکنے کا ایک طریقہ طلاب کی رسیدگی اور ان کا شہریہ بڑھانا ہے۔ لیکن جو شہریہ دینا چاہتا ہوں وہ سہم امام ہے اور وہ امام عصر (عج) کا ہے۔ پیسہ کا حساب و کتاب ہے لہذا ان لوگوں کو دیا جائے جو حوزہ میں تعلیم حاصل کرنے کی لیاقت رکھتے ہوں اور ترقی کرنے کی صلاحیت اور علم کے بلند مقامات پر فائز ہونے کی استعداد رکھتے ہوں۔