کیا ہم انسان محشور ہوں گے؟
راوی: جہاد میگزین، ش /59
ایک دن امام خمینی نے اپنی نصیحت میں فرمایا: ایک شخص نے امام جعفر صادق (ع) کی خدمت میں آکر کہا: اے فرزند رسول! میں آپ کے پاس یہ درخواست کرنے آیا ہوں کہ روز قیامت میری شفاعت کیجئے گا اور واسطہ بنیں تاکہ میں جنت میں جاکر خوش نصیب رہوں۔ امام صادق (ع) نے جواب دیا: میں شفاعت کا ضامن ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ انسان بن کر جاؤ۔ امام خمینی (رح) نے فرمایا: امام صادق (ع) کا یہ جملہ انسان کی کمر توڑ دیتا ہے۔ کیا ہم انسان محشر ہوں گے یا نہیں؟