حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر برسی کے پروگرام میں شرکت کے لئے عاشقان روح اللہ کا جم غفیر

حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر برسی کے پروگرام میں شرکت کے لئے عاشقان روح اللہ کا جم غفیر

ارنا کے مطابق آج پیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی، رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ مزار اقدس عاشقان روح اللہ سے مملو ہے

ارنا – حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر برسی کا پروگرام شروع ہوگیا جس میں بہت بڑی تعداد میں عاشقان روح اللہ شریک ہیں۔

ارنا کے مطابق آج پیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی، رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ مزار اقدس عاشقان روح اللہ سے مملو ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق لاکھوں عاشقان روح اللہ صبح سویرے سے ہی آپ کے مزار اقدس میں برسی کے پروگرام میں شرکت اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا خطاب سننے کے لئے جمع ہوگئے تھے۔

تھوڑی قبل بعد رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب شروع ہوگیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر آپ کی برسی کی مناسبت سے گزشتہ رات سے ہی مختلف پروگرام شروع ہوگئے تھے اور بہت بڑی تعداد میں عاشقان روح اللہ نے اتوار کی رات آپ کے مزار اقدس میں گزاری ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں صدر محمد مخبر نے گزشتہ رات نماز مغربین کے بعد برسی کے پروگرام سے خطاب کیا۔  

نگراں صدر محمد مخبر نے اپنے خطاب میں رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام  خمینی رحمت اللہ علیہ کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ کی پہلی ممتاز خصوصیت خدا پر یقین اور اعتماد تھا۔

گزشتہ رات آپ کے مزار اقدس پر منعقدہ اس پروگرام میں کابینہ کے اراکین، شہیدوں کو لواحقین ، علمائے کرام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔

 حضرت امام خمینی رحمت اللہ کا اسم گرامی سید روح اللہ مصطفوی تھا۔ آپ 1902 میں پیدا ہوئے اور 4 چار جون 1989 کو آپ نے رحلت فرمائی ۔

آپ اپنے زمانے کے ممتاز فقیہ، عارف، فیلسوف، مرجع تقلید تھے ۔ آپ غیبت امام زمانہ میں اسلامی معاشرے میں ولایت فقیہ  پریقین رکھتے تھے اور اسی بنیاد پر آپ نے معاصر تاریخ کی سب سے بڑی اور  منفر انقلابی تحریک شروع کی۔ آپ کی قیادت میں  1979 میں اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا اور ایران میں اسلامی جمہوری نظام برسراقتدار آیا۔  

آپ نے چالیس سے زائد کتابیں تحریر فرمائيں جبکہ مختلف موضوعات منجملہ، فقہ، اخلاق، عرفان اور سیاست وغیرہ میں آپ کی ہزاروں تالیفات اور تقاریر کے مجموعے موجود ہیں ۔

ای میل کریں