ترکی میں امام خمینی رہ کے حالات
ترکی کے ایک گاؤں کا نام برسا تھا جہاں امام خمینی رہ رکے تھے شروع میں ترک حکومت نے ان پر کچھ پابندیاں عائد کیں، جیسے کہ ترک قانون کے مطابق انہیں مذہبی لباس میں عوام کے سامنے آنے کی اجازت نہ دینا، اور وہاں کے لوگوں سے ملنے کی بھی اجازت نہ دینا، جن میں سے اکثر شیعہ تھے۔ ان کو امام سے ملاقات کرنے سے روکنا . لیکن ایران اور نجف کی عوام اور حکام کی درخواستوں اور دباؤ کی وجہ سے ترک حکومت طرف عائد پابندیوں میں کچھ کمی آئی۔ ترکی میں اپنے وقت کے دوران، امام کا بنیادی کام کتاب تحریر الوسیلہ لکھنا اور بھیجے گئے ٹیلی گرام اور خطوط کا جواب دینا تھا۔ امام کے پاس ترکی کے شہر برسا میں شروع میں کوئی کتاب نہیں تھی۔