یہ ویبینار جمعرات، 17 جولائی 2025 کو منعقد ہوگا، جس کا آغاز شام 6:30 بجے (پاکستان وقت) اور شام 7:00 بجے (بھارت وقت) پر ہوگا۔
اس علمی نشست میں ممتاز بین الاقوامی مقررین شریک ہوں گے:
-
رکن الدین ابن صلاح الدین – ایم۔ اے۔ فارسی، یونیورسٹی آف الٰہ آباد؛ مدرس، مدرسہ عارفیہ، سید سراواں، اتر پردیش، بھارت
-
جواد حیدر ہاشمی – اسسٹنٹ پروفیسر، جامعہ کراچی
-
محمد سجاد شاکری – محقق علوم اسلامی، پی ایچ ڈی اسکالر، تاریخ اہل بیتؑ
نشست کی نظامت کے فرائض منظوم ولایتی انجام دیں گے۔
ویبینار میں حالیہ 12 روزہ جنگ، جس میں اسرائیل اور امریکہ نے محورِ مزاحمت پر سنگین حملے کیے، کو مرکزِ گفتگو بنایا جائے گا اور اس کے پس منظر میں امام خمینیؒ کی استکبار ستیز فکر، وحدتِ امت اور اسلامی مزاحمت کے اصولوں کو علمی و فکری انداز میں تحلیل کیا جائے گا۔
یہ ویبینار ایک علمی پلیٹ فارم مہیا کرے گا جس کے ذریعے امام خمینیؒ کے انقلابی افکار کو عصری تناظر میں سمجھنے کا موقع ملے گا۔
ویبینار میں شرکت کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
🔗 https://calendar.app.google/i1CSP2auG5b6WBhe6