امام خمینی(رح) نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا ہے:مولانا سید ذاکر حسین جعفری

امام خمینی(رح) نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا ہے:مولانا سید ذاکر حسین جعفری

اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں مولانا سید ذاکر حسین جعفری نے کہا کہ امام خمینی(رح) نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا ہے امام خمینی(رح) نے اللہ پر توکل کرتے ہوے اپنے ایمان اور اخلاص کی طاقت سے ایران میں اسلامی انقلاب برپا کیا ہے۔ امام خمینی (رح) نے خالی ہاتھ شاہ جیسی طاقت کے خلاف تحریک چلا کر کامیانی حاصل کی ہے جس وقت شاہ کے پاس ٹینک اور توپیں تھیں اس وقت امام(رہ) کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا لیکن انہوں نے اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوے ایرانی قوم کے ظلم کے خلاف آواز آٹھانے کی دعوت دی جس پر پوری قوم نے لبیک کہا۔

جمعرات, اپریل 16, 2020 11:29

مزید
سبوئے عاشقاں

سبوئے عاشقاں

دیوان حضرت امام خمینی (رح)

اتوار, اپریل 12, 2020 02:20

مزید
دیدار یار

دیدار یار

دیوان حضرت امام خمینی (رح)

اتوار, اپریل 12, 2020 02:18

مزید
دعا سے بڑا کوئی تحفہ نہیں

دعا سے بڑا کوئی تحفہ نہیں

اگر میرے پاس دعا سے بڑھ کر کوئی چیز ہوتی تو میں آپ کو انعام کے طور پر دیتا لیکن میں کیا کروں کہ میں نے دعا سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں دیکھی لہذا جو دعا میں نے آپ کو دی ہے یا دوں گا اس سے بڑھ کر میرے پاس کوئی تحفہ نہیں تھا

پير, اپریل 06, 2020 03:13

مزید
عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مکتب میں سب سے نمایاں اور برجستہ خصوصیت آپؑ کے بے مثال عرفان میں پوشیدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں خداوندِمتعال کی معرفت ایک مخصوص معرفت ہے۔ آپؑ، خدا کی معرفت کے بحر بیکراں میں غرق تھے۔ حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کا عرفانی پہلو آپؑ کی پرسوز و پرخلوص دعاؤں کے درمیان موجیں مار رہا ہے اور مکمل طور پر واضح ہے خاص طور پر امامؑ سے منقولہ دعائے عرفہ آپؑ کے اوجِ عرفان کی حکایت کرتی ہے۔ دعائے عرفہ میں امام علیہ السلام کی مناجات کا ایک نہایت خوبصورت جملہ حسب ذیل ہے: متیٰ غِبتَ حتّی تحتاج الیٰ دلیل یدلّ علیک؟ ومتیٰ بعُدت حتّی تکون الآثار ھی الّتی توصل الیک عَمیت عین لاتراک علیھا رقیباً و خسرت صفقۃ عبد لم تجعل لہ من حبّک نصیباً۔ اے خدا! تو کس وقت غائب اور نظروں سے اوجھل ہوا تاکہ تجھ پہ دلالت کرنے کے لئے کسی دلیل و برہان کی ضرورت پڑے جو تیری جانب رہنمائی کرے، تو ہم لوگوں سے کب دور ہوا تا کہ آثار و مخلوقات ہمیں تیرے نزدیک کریں۔ وہ آنکھ اندھی ہوجائے جو تجھے اپنا محافظ نہ سمجھے اور وہ بندہ بہت نقصان میں ہے جس کے لئے تو نے اپنی دوستی میں سے کچھ حصہ اور فائدہ قرار نہ دیا ہو۔

هفته, مارچ 28, 2020 10:28

مزید
قم علم،شجاعت اور فداکاری کا مرکز ہے

قم علم،شجاعت اور فداکاری کا مرکز ہے

میں خوشحال ہوں کہ ایک عرصے کے بعد آپ حضرات سے مل رہا ہوں میں ہمیشہ ایران اور اپنے وطن قم کے بارے میں سوچتا ہوں اور دعا کرتا ہوں آپ جانتے ہیں کہ قم امام جعفر صادق علیہ السلام کے زمانے سے تشیع کا مرکز بنا ہوا ہے جس طرح قم سے پوری دنیا میں علم نشر ہو رہا ہے اسی طرح قم سے اسلام کی راہ میں فداکاری ا ور شجاعت بھی نشر ہو رہی ہے قم تمام برکات کا مرکز ہے خداوند کریم آپ تمام حضرات کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور سب کو دین اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عنایت کرے۔

بدھ, مارچ 25, 2020 03:56

مزید
ایران کے جوانوں سے امام خمینی(رح) کو کیا امید تھی

ایران کے جوانوں سے امام خمینی(رح) کو کیا امید تھی

میں آج پہلی مرتبہ اس مدرسے میں داخل ہوا ہوں اغیار کے خائن ہاتھوں نے ہمیں ایک دوسرے سے جدا کر رکھا تھا ہمارے اور آپ کے درمیان تفرقہ پیدا کیا ہوا تھا انہوں نے جب دیکھا کہ ایرانی قوم کے اتحاد سے انھیں نقصان ہوگا تو انہوں نے اس تفرقے سے فائدہ اٹھایا انہوں نے سالوں تک یونیورسٹیز اور دینی مدارس کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی کوشش کی اب ہمیں سمجھنا چاہیے کہ اس تفرقے نے ہمیں کتنے دکھ دئے ہیں اور اس مختصر عرصے کہ اتحاد نے ہمیں کتنا عظیم گنج دیا ہے لہذا ہمیں اس اتحاد کو باقی رکھ کر اپنے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔

هفته, مارچ 07, 2020 02:43

مزید
رہبر انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس سےبچنے کے لئے کون سی دعا بتائی

رہبر انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس سےبچنے کے لئے کون سی دعا بتائی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات اور شجر کاری کے دن کی مناسبت سے دو پودے زمین میں کاشت کئے۔

منگل, مارچ 03, 2020 07:57

مزید
Page 19 From 53 < Previous | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | Next >