تاریخ کی بے نظیر شخصیت
عبدالحکیم جدون؛ جماعت اسلامی پارٹی کے سربراہ
بے شک امام خمینی تاریخ کی ایک بے مثال شخصیت تھے بالخصوص آخری صدیوں میں تاریخ نے ان کی جیسی شخصیت نہیں دیکھی ہے۔ امام خمینی (رح) نے ایک قوم کی قیادت کامیابی کے ساتھ اپنے کاندھوں پر لی اور اسے منزل مقصود تک پہونچادیا کہ عالمی استکبار اور سامراج کی پے در پے سازشوں کی وجہ سے مشکلات سے دوچار تھی۔ بے شک امام خمینی کی دلکش اور ہر دل عزیز شخصیت اور آپ کا بے نظیر ادراک اور استدلال ایران کے اسلامی انقلاب کے قائم کرنے میں اساسی کردار رکھتا ہے۔ صرف آپ کی ذات تھی جس نے لوگوں کو شاہی حکومت اور امریکی استعمار کے فساد اور خرابی سے باخبر کیا اور لوگوں کو اپنے اردگرد جمع کیا اور ہر قسم کے انتشار اور بکھراؤ کا سد باب کیا۔ امام خمینی ایرانی قوم کے درمیان اتحاد و اتفاق کا راز بنے کہ یہ بات بھی امام خمینی کی برجستہ شخصیت کی ایک خصوصیت شمار ہوتی ہے لہذا اس سلسلہ میں امام کی جتنی بھی تعریف و توصیف کی جائے کم ہے۔