امام خمینی(رح) کا شیراز کے علماء اور عوام سے اہم خطاب

امام خمینی(رح) کا شیراز کے علماء اور عوام سے اہم خطاب

جس طرح کا شکنجہ ہماری قوم کے مظلوم مسلمانوں کو دیا جا رہا ہے اس طرح کا شکنجہ اس وقت دنیا کے کسی بھی کونے میں نہیں دیا جا رہا لیکن شاہ اور اس کے حامی اس طرح کے رویوں سے بھی لوگوں کے دلوں سے اسلام کی محبت ختم نہیں کر سکے لہذا وہ اب جیلوں اور شکنجوں کی جگہ ایک نئی سازش کے تحت علماء اور عوام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے یہ افواہ پھلا رہے ہیں کہ علماء آپ کے اس انقلاب کے خلاف ہیں اس طرح وہ علماء کی دولت کو ان سے چھیننا چاہتے ہیں لیکن علماء اور طلاب اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوے دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔

هفته, اپریل 11, 2020 04:52

مزید
امام خمینی(رح) نے امریکی صدر کی کس بات پر تعریف کی تھی؟

امام خمینی(رح) نے امریکی صدر کی کس بات پر تعریف کی تھی؟

19 فروردین 1359 ہجری شمسی کو امریکی صدر جیمی کارٹر نے ایران سارے تعلقات ختم کا کرنے کا اعلان کیا تھا امریکی صدر نے یہ اعلان تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کے پانچ مہینے بعد کیا تھا کارٹر نے اپنی تقریر میں ایران سے تعلقات ختم کرتے ہوے کہا تھا اگر ایران نے امریکی قیدیوں کو رہا نہ کیا تو ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گے اور کسی بھی ایرانی کو امریکی ویزا نہیں دیا جاے گا کارٹر کی اس تقریر کے بعد امام خمینی(رہ) کے دفتر نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ امریکی قیدیوں کے متعلق امام (رہ) کا فیصلہ وہی ہے اور امریکی قیدیوں کا فیصلہ طلباء اور وکلا ہی کریں گے امام (رہ) نے کارٹر کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوے فرمایا کہ اگر کارٹر نے اپنی زندگی میں کوئی اچھا کام ہوگا وہ یہی کام ہے۔

منگل, اپریل 07, 2020 04:31

مزید
اسلام انسان کو بے نیاز بنا دیتا ہے

اسلام انسان کو بے نیاز بنا دیتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں سب کو آزادی ہے اسلام بشریت کی نجات کے لئے آیا ہے اسلام جس طرح انسان کو معنوی طور پر بے نیاز کرتا ہے اسی طرح مادی طور پر بھی انسان کو مستغنی بنا دیتا ہے اسلام ایک معنوی دین ہونے سے پہلے ایک سیاسی دین ہے اسلام جس طرح معنویات، دینی تربیت اور تہذیب نفس کو اہمیت دیتا ہے اسی طرح مادیات کو بھی اہمیت دیتا ہے اور لوگوں کی تربیت کرتا ہے اسلام مادیات کے ذریعے الہیات تک پہنچاتا ہے اسلام میں کسی کے حقوق پائمال نہیں ہوتے یہاں ہر کسی کو اس کا حق دیا جاتا ہے اسلامی حکومت نے ہمیشہ عدل اور انصاف سے کام لیا ہے۔

منگل, مارچ 31, 2020 02:13

مزید
نئے سال کے موقع پر امام خمینی(رح) کس بات کی نصیحت فرماتے تھے؟

نئے سال کے موقع پر امام خمینی(رح) کس بات کی نصیحت فرماتے تھے؟

نئے سال کے موقع پر امام خمینی(رح) کس بات کی نصیحت فرماتے تھے؟

اتوار, مارچ 22, 2020 05:24

مزید
امام خمینی(رح) کا نئے سال کے موقع پر قوم کے نام پیغام

امام خمینی(رح) کا نئے سال کے موقع پر قوم کے نام پیغام

مجھے امید ہیکہ اس نئے سال میں بھی ہماری قوم گذشتہ سال کی طرح متعدد کامیابیاں حاصل کرے گی اور اسی طرح ملک میں امن بر قرار رہے گا لیکن یہ بات عرض کروں کہ جس طرح نیا سال شروع ہوتا ہے اسی طرح انسانوں میں میں تبدیلی ہونی چاہیے انسان کی روح میں بھی تبدیلی ہونی چاہیے جس طرح ہر انقلاب کے بعد اختلاف ہوتے ہیں اسی طرح ہمارے ملک میں بھی اس انقلاب کے بعد اس ملک کی قوم نے پچاس سال بعد آزادی حاصل کی ہے اور ایک نئی تبدیلی لائی ہے ہمیں یہ اتنی عظیم کامیابی اسلام کی وجہ سے ملی ہے ہم شاہ اور اس کے حامیوں کو اللہ اکبر کے نعرے سے ملک چھوڑنے پر مجبور کیا ہے ہماری کامیابی کی وجہ ایرانی عوام کا اخلاص،اللہ پر توکل اور ایمان تھا جس نے انھیں ظالم کے خلاف بولنے کا جذبہ عطا کیا تھا۔

جمعرات, مارچ 19, 2020 02:00

مزید
ایرانی قوم کی طاقت

ایرانی قوم کی طاقت

امام خمینی(رح) کی نظر میں ایرانی قوم کی سب سے بڑی طاقت کیا تھی؟

پير, مارچ 09, 2020 04:59

مزید
ایران کے جوانوں سے امام خمینی(رح) کو کیا امید تھی

ایران کے جوانوں سے امام خمینی(رح) کو کیا امید تھی

میں آج پہلی مرتبہ اس مدرسے میں داخل ہوا ہوں اغیار کے خائن ہاتھوں نے ہمیں ایک دوسرے سے جدا کر رکھا تھا ہمارے اور آپ کے درمیان تفرقہ پیدا کیا ہوا تھا انہوں نے جب دیکھا کہ ایرانی قوم کے اتحاد سے انھیں نقصان ہوگا تو انہوں نے اس تفرقے سے فائدہ اٹھایا انہوں نے سالوں تک یونیورسٹیز اور دینی مدارس کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی کوشش کی اب ہمیں سمجھنا چاہیے کہ اس تفرقے نے ہمیں کتنے دکھ دئے ہیں اور اس مختصر عرصے کہ اتحاد نے ہمیں کتنا عظیم گنج دیا ہے لہذا ہمیں اس اتحاد کو باقی رکھ کر اپنے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔

هفته, مارچ 07, 2020 02:43

مزید
ایرانی قوم کو غفلت کی نیند سے جاگنے کی ضرورت ہے

ایرانی قوم کو غفلت کی نیند سے جاگنے کی ضرورت ہے

اس تحریک کے آثار و برکات میں سے ایک برکت یہ بھی ہیکہ اس تحریک کی کامیابی کے بعد ہم ایسے افراد سے مل رہے ہیں جنہیں ہم پہلے سے نہیں جانتے تھے اس سے پہلے ہم اغیار کی وجہ سے ایک دوسرے سے جدا تھے اغیار نے ایرانی عوامی کو ایک دوسرے سے الگ کیا ہوا تھا اغیار نے اپنی سرگرمیوں اور اپنے نوکروں کے ذریعے ایرانی طبقوں میں تفرقہ ڈالا ہوا تھا شاہ اور اس کے نوکروں نے ایرانی عوام کے درمیان تفرقہ ڈال کر ان سے بہت بڑٰی خیانت کی تھی لیکن ایرانی قوم نے متحد ہو کر دنیا کی سپر طاقتوں کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا ایرانی قوم کی سب بڑی طاقت ان کا اتحاد ہے۔

جمعه, مارچ 06, 2020 02:35

مزید
Page 43 From 128 < Previous | 41 | 42 | 43 | 44 | 45 | 46 | 47 | 48 | 49 | 50 | Next >