شاہ کی دولت کو مکان میں بدل ڈالیں
راوی: آیت اللہ شہید محلاتی
آیت اللہ شہید محلاتی اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں: امام (رہ) جس دن قم تشریف لے جا رہے تھے اس سے پہلی رات انہوں نے اپنے کچھ دوستوں کو اکٹھا کیا۔ شہید بہشتی، جناب ہاشمی اور کچھ دیگر وہاں موجود تھے، انہوں نے غصہ کی حالت میں ہم سے فرمایا: میں جا رہا ہوں آپ لوگ شاہ اور حکومتی شرکاء کی اس دولت کو مظلومین کے مکانوں میں بدل ڈالیں۔ امام (رہ) کا یہ حکم وہی مظلوموں کی فاؤنڈیشن کا قیام تھا جسے امام(رہ) نے اس رات صادر کیا تھا۔