نجف اشرف میں  ایک رات امام کی خدمت میں  بیٹھے ہوئے تھے کہ مجلس میں  موجود ایک طالب علم نے امام سے پوچھا: کیا ۸ ریال کے ٹکٹ کیلئے دو ریال دے کے باقی ادا نہ کرنا صحیح ہے؟ امام نے جواب دیا: ’’یہ عمل جائز نہیں ‘‘ اس کے ساتھ مزید فرمایا: ’’یہاں  تک کہ اگر اسٹالین کی بھی حکومت ہو، کیونکہ نظم (وقانون) کی حفاظت اہم واجبات میں  سے ہے۔