قم کے ائمہ جماعت میں سے ایک صاحب جو سیاسی یا کبھی فلسفی مسائل میں امام کے مخالف تھے۔ لیکن امام کبھی کبھی ان کی نماز جماعت میں شامل ہوتے تھے۔ خدا گواہ ہے کہ اس میں کوئی اور نیت نہیں تھی۔ خود امام فرماتے تھے: ’’فلاں کا سلیقہ مجھ سے میل نہیں کھاتا ہے۔ اگر اس نے غلطی کی ہے تو میں نے اپنے کام میں کوئی اشتباہ نہیں کیا ہے۔ پھر میں کیوں نہ ان کی نماز میں شرکت کروں؟‘‘۔