نجف میں ایک شخص بہت ساری شرعی رقوم لے کر امام خمینی ؒکی خدمت میں پہنچا۔ حقوق شرعیہ کی ادائیگی کے دوران جو اس نے باتیں کیں اس سے امام نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ سمجھ رہا ہے کہ امام ؒ پر کوئی احسان کر رہا ہے۔ امام ؒ نے اس کو سخت انداز سے جھڑک دیا اور فرمایا: ’’میں تم پر احسان کر رہا ہوں کہ تمہاری گردن سے ایک بار گراں کو اتار کر اپنے ذمہ لے رہا ہوں ‘‘۔