سرینگر

سرینگر پریس کالونی میں ’’قدس ریلی‘‘ کا اہتمام

پیروان ولایت کے نوجوانوں کی کثیر شرکت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )رہبر کبیر امام خمینی (ره) کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے پیروان ولایت جموں و کشمیر نے یوم القدس کے حوالے سے پریس کالونی سرینگر مقبوضہ کشمیر میں ایک پرامن ریلی نکالی۔

زرائع کے مطابق پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی کی ہدایت پر یوم القدس کی مناسبت سے ایک پر امن ریلی نکالی گئی جس میں فسلطین کے مظلوم عوام پر دہائیوں سے چلتے آئے ظلم و تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ جمعتہ الوداع کی صبح پریس کالونی سرینگر میں اس پر امن احتجاجی ریلی میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شامل لوگوں نے مظلوم فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اُٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے تحریر تھے۔ ریلی میں شامل لوگوں نے امریکہ اسرائیل اور دیگر ظالم حکمرانوں کے خلاف فلگ شگٖاف نعرے بلند کئے۔ اس موقعہ پر ریلی میں شامل لوگوں نے فلسطین کی آزادی کے حق میں اور اسرائیل جیسے ظالم اور جابر حکومت کی نابودی کے لئے دعا کی۔

ای میل کریں