مجھے ایک واقعہ یاد آرہا ہے کہ ایک دن دوران تدریس، جب آپ نے کسی بزرگ کا فرمان نقل کیا تو ایک شخص نے یہ کہتے ہوئے آپ پر اشکال کیا کہ "آپ کی بات، اس بزرگ کے کلام کے مطابق نہیں ہے" امام نے فرمایا: کیا تو نے ان کی کتاب میں اس موضوع کا مطالعہ کیا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں! میں نے مطالعہ کیا ہے۔ امام نے فرمایا: پس "انا للہ و انا الیہ راجعون"۔ اس پر شاگردوں کا تبسم ، ہنسی میں تبدیل ہوگیا۔