اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات عرب حکومتوں کی وابستگی اور انکے خاتمے کی علامت ہیں

اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات عرب حکومتوں کی وابستگی اور انکے خاتمے کی علامت ہیں

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم شروع سے ہی غیرقانونی تھی اور تاابد غیرقانونی رہے گی

اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات عرب حکومتوں کی وابستگی اور انکے خاتمے کی علامت ہیں

اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ عرب حکومتوں کیطرف سے دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کے خطرات سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے بعض عرب حکومتوں کیساتھ استوار کئے جانیوالے دوستانہ تعلقات کا خیرمقدم، عرب حکومتوں کی اسرائیل کیساتھ گہری وابستگی اور ان کے عنقریب خاتمے کی ایک واضح علامت ہے۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم شروع سے ہی غیرقانونی تھی اور تاابد غیرقانونی رہے گی جبکہ عرب حکومتوں کیطرف سے ایسی غیرقانونی اور غاصب رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کا استوار کیا جانا امتِ اسلامیہ کیساتھ خیانت ہے کیونکہ اس غاصب صیہونی رژیم کو تنہا کر دیا جانا چاہئے تاہم فلسطینی قوم عالمی عدالت میں اس غاصب رژیم کے مجرم حکمرانوں کے مواخذے کی حمایت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اسرائیل اور بعض عرب حکومتوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ (عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان) دوستانہ تعلقات استوار کر لئے جائیں اور صلح برقرار ہو جائے۔

پابندیوں کا امریکی جنون دوست دشمن میں تمیز نہیں کرتا، محمد جواد ظریف

اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ پابندیاں لگانے کے حوالے سے امریکی رویہ اس کے جنون اور پاگل پن کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ اس کام کیلئے اس کے پاس کوئی قاعدہ و ضابطہ موجود نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پابندیاں عائد کرنے کا یہ امریکی جنون دوست دشمن میں تمیز نہیں کرتا اور سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتا ہے، مگر یہ کہ سب مل کر اس سے مقابلے کیلئے قدم اٹھائیں۔ انہوں نے اپنے اس پیغام کے ساتھ اقتصادی دہشتگردی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ای میل کریں