دولتمندوں کی دولت کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے
اسلامی انقلاب کے کچھ سال قبل خمینی کا ایک ثروتمند میرے پاس آیا اور مجھ سے کہنے لگا کیا ممکن ہے کے میں امام خمینی(رح) سے مل سکتا ہوں
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین جلالی خمینی نے ایک یاد داشت میں نقل کیا ہے کہ اسلامی انقلاب کے کچھ سال قبل خمینی کا ایک ثروتمند میرے پاس قم میں آیا اور مجھ سے کہنے لگا کیا ممکن ہے کے میں امام خمینی(رح) سے مل سکتا ہوں میں نے امام کی خدمت میں عرض کیا اور انہوں نے بھی قبول کر لیا میں سوچ رہا تھا کہ یہ شخص کافی ثروتمند ہے لہذا یہ طلاب کے شہریہ میں ہماری مدد کر سکتا ہے ہم امام خمینی(رح) کے گھر باہر بیٹھ گئے پندرہ منٹ کے بعد امام تشریف لائے اس شخص نے امام کی خدمت میں عرض کیا کہ سنا ہے کہ آُپ کی طبیعت خراب ہے اگر اجازت دیں تو میں آپ کے معالجہ کے لئے باہر سے ڈاکٹروں کو دعوت دے سکتا ہوں لیکن امام نے اس شخص کی پیشنھاد کو رد کر دیا امام (رہ) اس شخص کی پیشنہاد کو رد کر کے یہ ثابت کر دیا کے آپ کی نظر میں دنیا کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔